غلط باتیں پھیلا کر پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مراد علی شاہ

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ غلط باتیں پھیلا کر پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، آئین کے مطبق ہر3 ماہ میں سی سی آئی اجلاس ہونا چاہئیے لیکن یہ اجلاس نہیں بلاتے،سی سی آئی میں کینالز کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلط باتیں پھیلا کر پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطبق ہر3 ماہ میں سی سی آئی اجلاس ہونا چاہئیے لیکن یہ اجلاس نہیں بلاتے، سی سی آئی میں کینالز کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مزید کہا کہ آپ سےزیادہ میرے لیےکینال اہم معاملہ ہے پیپلزپارٹی کینال معاملےپر ہر چیز کی قربانی دےسکتی ہے۔

بطوروزیراعلیٰ سندھ میں خود کہہ رہاہوں کہ کینالز نہیں بنیں گی،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ن لیگ ہماری سپورٹ سےحکومت میں ہے حکومت گرانااپوزیشن چاہتی ہے،

انہوں نے کہا کہ وفاق نےکینال کی منظوری نہیں دی ہم کینال نہیں بننےدینگےنہ بن رہے ہیں، دھرنوں سےلوگ نہیں رکیں گے، جلسےمیں لوگ آئیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کینالز کا منصوبہ بنایا ہے، کینالز کےخلاف احتجاج کریں، ہمارے خلاف احتجاج نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں صوبوں کی ہم آہنگی کتنی ضروری ہے، سندھ حکومت کوشش کررہی ہے کہ کسان کو اسکی محنت کا پورا صلا ملے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جنوری میں نگراں دور میں ارسا نےسرٹیفکیٹ دیا، ہم نےارسا سرٹیفکیٹ پر دس ماہ قبل اعتراض کیا تھا۔

پیپلز پارٹی کا 6 کینال منصوبے کیخلاف 25 مارچ سے احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ میرا خط سوشل میڈیا پر بہت پھیل رہا ہے، لوگ ڈس انفارمیشن پھیلاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا جواب ہم نےبھیجا ہے، کینالز پر سب سے پہلےمخالفت ہم نے کی تھی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایکنک اجلاس کےایجنڈا پر کینال نہیں لایا گیا سختی سےتردید کرتا ہوں کہ کینال پر کام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹےواٹرکورسز کو کینال نہ سمجھیں کینال کوئی نہیں نکلا ہے،انہوں نے سوال کیا کہ پیسوں کےبغیر کینال کا کام کیسےہوگیا؟ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرکے پیپلزپارٹی کو ہدف نہ بنایا جائے۔

آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس بلانے پر جواب نہیں آیا ٓآئین میں ہے کہ ہر تین ماہ میں سی سی آئی اجلاس ہوآئین کہتا ہےکہ سی سی آئی اجلاس ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےسی سی آئی میں ارسا کی اپروول کو چیلنج کیا ہے وہ خود ہی سی سی آئی سےبھاگ رہے ہیں، صدر زرداری نےدنیا کےسامنےکہاکہ کینالز کو سپورٹ نہیں کرتا۔

کینالز کےخلاف ہمارا کیس مضبوط ہے وہ کبھی کینالز نہہں بنا سکتے وزیراعظم سےدرخواست ہےکہ وہ فی الفور کینالز منصوبہ واپس لینےکا اعلان کریں۔

پانی کے عالمی دن پر دریائے سندھ سے نئی کینالز نکالنے کے خلاف خواتین سڑکوں پر آگئیں

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب حکومت کینالز کا کیس لائی وفاقی وزارت منصوبہ بندی نےبھی اس پر اعتراض کیا تھا ۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ سب جانتےہیں صوبوں کی ہم آہنگی کتنی ضروری ہے سب انشااللہ سازشوں کو ناکام کریں گے حکومت گندم کی امدادی قیمت کا تعین نہیں کررہی ہے۔

Similar Posts