امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 50 فیصد سے زائد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین سمیت ان ممالک پر مزید ٹیرف لگائیں گے جو ہم پر ٹیرف لگاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک ٹیرف پر مذاکرات کیلئے ہمارے پاس آئیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے 34 فیصد جوابی ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکا کل سے اس پر مزید 50 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین نے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیر مالیاتی ٹیرف، غیر قانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ کی ہے اور اب مزید 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی خبردار کر چکا ہوں کہ جو بھی ملک امریکا کے خلاف اضافی ٹیرف لگائے گا اسے فوری طور پر سخت امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹیرف سے خوفزدہ ہوکر دو اہم ممالک نے امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کردی
دوسری جانب اوول آفس میں امریکی صدر ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کے امکانات ہیں۔ امید ہے ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔
امریکی صدر نے بتایا کہ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کیلئے پر عزم ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کب رکے گی، کچھ نہیں کہہ سکتے۔
یمن پر امریکی فضائی حملے،خاتون سمیت 8 افراد شہید، 25 زخمی
ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا صدر ٹرمپ سےغزہ میں یرغمالیوں سے متعلق بات کی ہے، ساتھ ہی امریکی صدر ٹرمپ کو محصولات پر نظرثانی کی اپیل بھی کی ہے۔