ٹِک ٹاک کا امریکا میں آپریشن جاری رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ

ویڈیو پوسٹنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے اپنے امریکا کا بزنس تین بڑے سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کی ڈیل پر دستخط کر لیے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ امریکا میں ٹِک ٹاک کے آپریشن کو جاری رکھنے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان سرمایہ کاروں میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایم جی ایکس، اوریکل اور سِلور لیک شامل ہیں۔

ذرائع کے سامنے آنے والے دستاویز کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ یہ معاہدہ آئندہ برس 22 جنوری تک طے پائے جائے گا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو شو ژی چیو کا میمو میں کہنا تھا کہ بائٹ ڈانس اور ٹِک ٹاک نے تین سرمایہ کاروں کے ساتھ بِڈنگ معاہدوں پر دستخط کر لیے ہیں۔

میمو کے مطابق نئے ٹک ٹاک جوائنٹ وینچرمیں 50 فی صد حصص نئے سرمایہ کاروں کے ایک کنسورشیم کے پاس ہوگا جس میں تینوں کمپنیوں کے پاس 15، 15 فی صد حصہ ہوگا۔ 30.1 فی صد حصص بائٹ ڈانس کے موجودہ سرمایہ کاروں کے پاس ہوں گے جبکہ بائٹ ڈانس کے پاس 19.9 فی صد حصہ ہوگا۔

Similar Posts