پی ٹی آئی اور دہشت گردوں کا ایجنڈا ایک ہے، طلال چوہدری

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی وزیر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور دہشت گردوں کا ایجنڈا ایک ہے، مائنز اینڈ منرلز میں سرمایہ کاری انتشاری ٹولے کو ہضم نہیں ہورہی، صوبائی خودمختاری کے نام پر سیاسی دہشتگردی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی صوبائیت کا کارڈ کھیلنے سے باز آجائے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت جب بہتر ہونے لگتی ہے تو انتشاری ٹولہ سرگرم ہو جاتا ہے جو ریاست کو بلیک میل کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی مائنز اینڈ منرلز کی تقریب ہوئی جس میں پوری دنیا سے کمپنیاں پاکستان آ کر انویسٹ کریں گی، اس فورم سے صوبوں کو زیادہ فائدہ ہے کیونکہ ان کو بڑا حصہ ملے گا۔

پی ٹی آئی جعفرایکسپریس کی طرح کاٹلنگ واقعے کو بھی سیاسی رنگ دے رہی ہے، طلال چوہدری

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے پہاڑ اور میدان معدنی وسائل سے بھرے پڑے ہیں اور پاکستان مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے پوری دنیا کا مرکز بنا ہوا ہے لیکن ایک بار پھر سے پی ٹی آئی نے پاکستان دشمنی کی ہے کیونکہ یہ اسرائیل نواز ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا آپ نے کہا تھا قدرتی وسائل کو استعمال کریں گے 300 ڈیمز بنائیں گے پہاڑوں سے چیزیں نکال کر کے پی کو بدل دیں گے، خود آپ نے 13 سال کچھ کیا نہیں اور وفاق کے گرانٹ پر پل رہے ہیں، وفاق کا دیا ہوا پیسہ بھی کرپشن کی نظر کر دیا، جتنا ٹیکس پورے کے پی سے جمع ہوتا ہے اس سے کئی زیادہ وفاق آپ کو پیسہ دیتا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، آئینی ترمیم اتفاق رائے سے پاس ہوئی، طلال چوہدری

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کی دہشتگردی کے خلاف کیا کوششیں ہیں کے پی میں امن کہاں ہے؟ آپ کہتے ہیں ان دہشتگرد افغانیوں کو نہ نکالیں، آپ سے اربوں روپے کی مائنز اینڈ منرلز ہضم نہیں ہو رہی، ہر روز آپ کا پاکستان کے حوالے سے منفی رویہ سامنے آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری ہو تو چوروں کے ساتھ آپ کھڑے ہوتے ہیں، یہ نقصان پاکستان کا نہیں بلکہ کے پی کے لوگوں کا بھی ہے، آپ نے کے پی میں 13 سالوں میں کون سا پروجیکٹ کیا ہے، خود آپ کچھ کرتے نہیں اور دوسروں کو کرنے نہیں دیتے۔

Similar Posts