کراچی میں نو عمر لڑکی نے موبائل پیکج نہ کروانے پر دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کرلی

شہر قائد کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی میں نوعمر لڑکی نے موبائل فون پیکج نہ کرانے پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 15 سالہ لڑکی ہادیہ نے اپنے والد سے موبائل فون پر پیکج کروانے کا تقاضہ کیا اور والد کے انکار پر اُس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کیا۔

اس حوالے سے کلری تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او ذوالفقار نے بتایا کہ آگرہ تاج گلی نمبر 23 میں قائم گھر سے نو عمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں لڑکی کی شناخت 15 سالہ ہادیہ کے نام سے ہوئی جبکہ متوفیہ کے والد رفیق نے پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ میری بیٹی نے مجھے موبائل فون پر پیکیج کرنے کا کہا تھا جس پر انھوں کہا کہ بعد میں کرا دوںگا اور یہ بول کر گھر سے چلا گیا۔

والد کے بعد کچھ دیر کے بعد اہلیہ سبزی لینے کے لیے گھر سے باہر گئیں اور جب وہ واپس آئی تو ہادیہ کی لاش پنکھے کے ہک سے لٹکی ہوئی تھی جس کے گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا ہوا تھا اور شبہ ہے کہ متوفیہ ہادیہ نے موبائل فون پیکج نہ کرانے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔

ایڈیشنل ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

متوفیہ کا والد پہلے ایک رفاحی ادارے میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا تھا جو کہ اب کسی نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔

Similar Posts