راولپنڈی میں مری روڈ پر فئرنگ سے 2 افراد قتل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے مری روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو مسلح افراد نے نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ موتی محل چوک کے قریب پیش آیا، دونوں زخمی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مقتولین کی شناخت رضوان اکبر اور ابراہیم اکبر خان کے ناموں سے ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق انہیں بظاہر سابقہ دشمنی کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا، اور دونوں پر پہلے تھانہ پیرودھائی میں قتل و اقدام قتل کے مقدمات بھی درج تھے۔

مقتول ابراہیم صفدر آباد کا رہاہشی بتایا جاتا ہے، پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور واقعے کے محرکات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Similar Posts