کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف

0 minutes, 0 seconds Read
ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف کرادی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق کمپنیوں کے اصل مالکان کی معلومات اب آن لائن UBO رجسٹری میں محفوظ ہوں گی۔ تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے الٹی میٹ بینیفیشل اونرز کی معلومات دینا لازم قرار دیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی کمپنیاں ملکیت کی معلومات فارم 1 کے ذریعے جمع کرائیں جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ کمپنیاں سالانہ فارم 19 کے ذریعے معلومات فراہم کریں۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل UBO رجسٹری سے کمپنیوں کی ملکیت کا شفاف ریکارڈ ممکن ہوگا۔ حقیقی ملکیت کا ریکارڈ کمپنیوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کی معلومات اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کا تقاضہ ہے۔

Similar Posts