کینال انتظامی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، عطا تارڑ

0 minutes, 0 seconds Read

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی پی کے ساتھ بیٹھ کر کینالز کا مسئلہ حل کرینگے، کینال انتظامی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر اس مقام پر آئے ہیں، اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا فرض ہے، پی ٹی آئی اب بارہ گروپس میں تقسیم ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ کینالز کا معاملہ انتظامی نوعیت کا ہے، اسے سیاسی رنگ دینا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل بیٹھ کر اس مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا فرض ہے، پی ٹی آئی اب بارہ گروپس میں تقسیم ہوئی ہے، ملکی معاشی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، آرمی چیف کے بیان سے پی ٹی آئی والوں، بھارتی میڈیا کو تکلیف ہوئی۔ پی ٹی آئی والے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ کے بیان پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا ردعمل سامنے آ گیا

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت کا کوئی سلسلہ نظر نہیں آ رہا، پی پی اتحادی ہے ان کے پاس آئینی عہدے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Similar Posts