یہود و ہنود گٹھ جوڑ نے بھارتی عوام کا جینامحال کردیا،مودی کی ناکام پالیسیاں بےنقاب

0 minutes, 0 seconds Read
ہندو انتہا پسند جماعت کے کٹھ پتلی وزیراعظم کی نااہلی اور متنازع فیصلوں نے بھارتی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

سنگاپور کے جریدہ دی اسٹریٹس ٹائمز نے مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ یہود و ہنود گٹھ جوڑ نے بھارتی عوام کا جینا محال اور نام نہاد شائننگ انڈیا کا پردہ چاک کردیا ہے۔

بھارت میں گیس اور پیٹرول بحران سے صنعتی پہیہ مکمل جام ہو چکا ہے، جس کے باعث پیٹرولیم پر منحصر چھوٹی بڑی فیکٹریاں بند یا محدود ہو چکی ہیں اور لاکھوں بیروزگار ورکرز شہر چھوڑ کر گاؤں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

دی اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق ایران جنگ کے باعث مارچ کے وسط سے بھارت میں گیس کی فراہمی غیر یقینی ہے اور قیمتیں 4 گنا بڑھ چکی ہیں، جس کے نتیجے میں سورت کی ٹیکسٹائل صنعت کے ڈیڑھ لاکھ مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل گرتی معیشت، عوام پر بھاری بوجھ اور تیل و گیس کی قلت نے بھارتی شہریوں کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے، جبکہ مودی سرکار کے تمام کھوکھلے دعوے اور جعلی نعرے اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔

Similar Posts