5

پی ایس ایل 7 ٹیموں نے سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا

پی ایس ایل 7  ٹیموں نے  سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا
پی ایس ایل 7 تمام ٹیموں نے متبادل اور سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔

دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے اوڈین اسمتھ کی جگہ جانس چارلز جب کہ رون پاول کی جگہ ڈومنیک ڈریکز کو دی ہے۔

لاہور قلندرز  کو ابتدائی چند میچز میں انگلش وکٹ کیپر بیٹر فل سالٹ دستیاب نہیں ہوں گے جس کے باعث بین ڈک کو منتخب کیا۔

کراچی کنگز نے قومی انڈر 19 کپتان قاسم اکرم کی جگہ اسپنر محمد طحٰہ خان اور ٹام ایبل کی جگہ سری لنکا کے اویشیکا فرنینڈو کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوید الحق کی جگہ لیوک ووڈ ، جیمز ونس کی جگہ ول سمتھ، جیسن رائے کی جگہ شمرون ہیٹمائر اور افغانستان کے نور احمد کی جگہ علی عمران لیں گے۔

ڈرافٹ میں خیبرپختون خوا کے صاحبزادہ فرحان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

دوسرے راؤنڈ میں کراچی کنگز نے جارڈن تھامسن، ملتان سلطانز نے رضوان حسین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان جبکہ لاہور قلندرز نے عاکف جاوید کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ٹاکرا کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

 
 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں