کراچی میں ڈاکو بے لگام، چوبیس گھنٹوں میں ڈاکوؤں کی گولیاں 3 زندگیاں نگل گئیں

0 minutes, 0 seconds Read

شہرِ قائد ایک بار پھر لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے، جہاں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین شہری جاں بحق ہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار میں چودہ سالہ حافظ قرآن حسین علی کو ڈاکوؤں نے گولیوں کا نشانہ بنایا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حسین علی چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر اور حال ہی میں قرآن حفظ کر چکا تھا۔ مقتول کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ”ہمیں صرف انصاف چاہیے“۔

کراچی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام؛ مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

پولیس حکام کے مطابق واردات کے دوران شہری کی جوابی فائرنگ اور عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا، تاہم شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم نے خوف کی فضا قائم کر رکھی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے اب تک کراچی میں لوٹ مار کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہو چکی ہے۔

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل، سابق پولیس افسر کے گھر چوری

کورنگی، سپرہائی وے وزیرگوٹھ، اور اب گلشن احباب میں ہونے والے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ڈاکو کراچی کی گلیوں میں بے خوف گھوم رہے ہیں اور شہریوں کی جان و مال ہر وقت خطرے میں ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ”روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی وارداتیں اب معمول بن چکی ہیں، پولیس صرف ایف آئی آر تک محدود ہے، عملی کارروائی دکھائی نہیں دیتی۔“

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر کار شوروم مالک کا قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

کراچی کے عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم پر فوری قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اور قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

Similar Posts