بہترین ڈسکاؤنٹس تلاش کرنے کے لیے 5 بہترین اے آئی پرامپٹس
بلیک فرائیڈے سیل کے آغاز اور اس کے فوراً بعد آنے والے سائبر منڈے کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں خریدار بڑی رعایتی پیشکشوں سے فائدہ اٹھانے کی تیاری کر رہے ہیں، وہیں نوجوان نسل یعنی جین زی قیمتوں کا موازنہ کرنے، اصل رعایت جانچنے اور خریداری کی بہتر منصوبہ بندی کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ٹولز جیسے چیٹ جی پی ٹی، جیمنائی اور کلاڈ کا سہارا لے رہی ہے۔
صارفین اور ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق بلیک فرائیڈے پر محض کسی بڑی رعایت (ڈسکاؤنٹ) کا ٹیگ دیکھ لینا اس بات کی ضمانت نہیں ہوتا کہ وہ سودا واقعی فائدہ مند ہے، کیونکہ مختلف اسٹورز پر قیمتوں میں فرق، سیل سے قبل قیمتیں بڑھا کر رعایت دکھانے کے رجحان اور ادائیگی کے وقت شامل ہونے والے اضافی اخراجات حتمی بل کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جین زی خریدار مختلف اسٹورز پر کسی بھی مصنوعات کی قیمتوں، ڈیلیوری چارجز اور واپسی کی پالیسیوں کا تقابلی جائزہ لینے کے لیے اے آئی سے مدد لے سکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے صارفین اے آئی کو ہدایت دے سکتے ہیں کہ وہ بڑے آن لائن اور آف لائن اسٹورز پر متعلقہ مصنوعات کے دستیاب ڈاکاؤنٹ، ڈیلیوری فیس، واپسی کی شرائط اور حتمی قیمت کا موازنہ کر کے بتائے کہ سب سے بہترین سودا کہاں دستیاب ہے۔
Prompt: Compare the prices of [product name] across major online and offline retailers. Include available discounts, delivery charges, return policies and the final price. Tell me where I can get the best deal.
اسی طرح کسی ڈسکاؤنٹ کے حقیقی یا مصنوعی ہونے کی تصدیق کے لیے خریدار اے آئی کے ذریعے مصنوعات کی ماضی قریب کی قیمتوں کا ریکارڈ جانچ سکتے ہیں۔
اے آئی کو یہ پرامپٹ دیا جا سکتا ہے کہ وہ متعلقہ مصنوعات کی حالیہ بلیک فرائیڈے قیمت کا اس کی سابقہ فروخت شدہ قیمتوں سے موازنہ کر کے بتائے کہ آیا یہ واقعی ایک اچھی ڈیل ہے یا کسی بہتر پیشکش کا انتظار کرنا مناسب ہوگا۔
Prompt: Check the recent price history of [product name]. Compare its current Black Friday price with its previous selling prices and tell me whether this is a genuine deal or whether I should wait for a better offer.
ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات سب سے زیادہ اشتہارات والی مصنوعات بہترین انتخاب نہیں ہوتیں، اس لیے اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، ہیڈ فونز، فیشن اور گھریلو آلات کی خریداری کے دوران صارفین اے آئی سے اپنے بجٹ کے اندر 5 متبادل مصنوعات تجویز کرنے اور ان کی خصوصیات، معیار، صارفین کی آرا اور قیمتوں کا موازنہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں تاکہ پیسے کے بدلے بہترین معیار کا انتخاب ممکن ہو سکے۔
Prompt: Suggest five alternatives to [product name] within a budget of [amount]. Compare their features, quality, customer reviews and prices. Recommend the best value-for-money option.
خریداری کے دوران حتمی بل کا درست اندازہ لگانے کے لیے بھی اے آئی کو استعمال کیا جا سکتا ہے، کیونکہ درج شدہ قیمت کے ساتھ ٹیکس، ڈیلیوری چارجز، پلیٹ فارم فیس، بینک ڈسکاؤنٹ، کوپن کوڈز اور کیش بیک شامل ہونے کے بعد اصل رقم مختلف ہو سکتی ہے۔
اس کے لیے صارفین اے آئی کو درج شدہ قیمت کے ساتھ تمام ممکنہ اخراجات اور رعایتیں شامل کر کے حتمی قابل ادائیگی رقم کا حساب لگانے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔
Prompt: Calculate the final checkout price of a product listed at [amount]. Include applicable taxes, delivery charges, platform fees, bank discounts, coupon codes and cashback. Show the final amount I will actually pay.
مزید برآں، مختلف زمروں میں بیک وقت رعایتوں کے باعث غیر ضروری خریداری سے بچنے کے لیے خریدار اپنا مجموعی بجٹ اور خریداری کی فہرست اے آئی کے سامنے رکھ کر ترجیحات طے کر سکتے ہیں، تاکہ ضرورت، افادیت اور دستیاب رعایتوں کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کن اشیا پر رقم خرچ کی جائے، کہاں بچت کی جائے اور کن چیزوں کی خریداری مؤخر کی جائے۔
Prompt: I have a Black Friday shopping budget of [amount]. My shopping list includes [list of products]. Help me prioritise purchases based on necessity, value for money and available discounts. Suggest where I should spend, save or wait.
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے بچت کے متعدد مواقع فراہم کرتے ہیں، تاہم اے آئی ٹولز کو محض اشتہاری ڈسکاؤنٹ کیمپین سے متاثر ہونے کے بجائے تحقیق، قیمتوں کی تصدیق اور ایک حقیقت پسندانہ بجٹ پر قائم رہنے کے لیے استعمال کرنا ہی سمجھدار خریداری کی کنجی ہے۔