اگر آپ کھانا پکانے کی شوقین ہیں تو جانتی ہوں گی کہ بعض اجزاء کچن کی سطحوں، دیواروں اور فرش پر گرنے کے بعد ضدی دھبے چھوڑ جاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک چیز ہلدی ہے، جو نہ صرف کپڑوں بلکہ سخت سطحوں پر بھی گہرے پیلے داغ چھوڑ دیتی ہے۔
لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ صفائی کے ماہرین نے ہلدی کے ان داغوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے چند آسان اور مؤثر طریقے بتائے ہیں۔
چمکتی جلد، صحت مند ناخن اور گھنے بال: کیسٹر آئل پھر سے توجہ کا مرکز
بیکنگ سوڈا پیسٹ
ماہرین کی سب سے زیادہ تجویز کردہ ترکیب بیکنگ سوڈا کا پیسٹ ہے۔
تھوڑا سا بیکنگ سوڈا پانی یا ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے ساتھ مکس کریں تاکہ پیسٹ بن جائے۔
اس پیسٹ کو ہلدی کے داغ پر لگائیں۔
10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
مائیکرو فائبر کپڑے یا نرم اسفنج سے ہلکے ہاتھوں سے گول گول رگڑیں۔
صاف پانی سے دھو لیں یا گیلا کپڑا استعمال کریں۔
اگر آپ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ استعمال کر رہے ہیں تو اسے صرف ہلکے رنگ یا حساس نہ ہونے والی سطحوں پر آزمائیں۔
گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اور ٹھنڈک کےلئے 6 قدرتی کچی غذائیں
سفید سرکہ اور پانی کا محلول
جینی ہومز تجویز کرتی ہیں کہ ہلدی کے داغ صاف کرنے کے لیے سفید سرکہ اور پانی کا محلول بہترین ہے، خاص طور پر لکڑی کی سطحوں جیسے کہ کچن کے کاونٹر یا فرش پر۔
محلول کو داغ پر لگائیں۔
10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
بغیر خراش دینے والے اسفنج سے نرمی سے رگڑیں۔
صاف گیلا کپڑا استعمال کرکے صاف کرلیں۔
ضرورت ہو تو دوبارہ دہرائیں۔
لیموں اور پانی کا قدرتی حل
لیموں کے رس میں قدرتی تیزابیت ہوتی ہے جو ہلدی کے داغوں پر مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔ جینی ہومز اس طریقے کو بھی تجویز کرتی ہیں، جو زیادہ تر سطحوں پر محفوظ ہے۔
طریقہ وہی ہے جیسا کہ سرکہ والے محلول کا ہے
لیموں اور پانی مکس کریں، داغ پر لگائیں، تھوڑا انتظار کریں، نرمی سے صاف کریں اور پھر پانی سے دھو لیں۔
اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی کچن کی سطحیں داغوں سے پاک اور صاف ستھری رہیں تو یہ آسان، سستے اور مؤثر گھریلو طریقے ضرور آزمائیں۔
ان ٹپس کو اپنی صفائی کی روٹین میں شامل کرکے آپ مہنگی مصنوعات خریدنے سے بھی بچ سکتی ہیں۔