سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

0 minutes, 0 seconds Read

ملک بھر میں آج سونے کی قیمت ایک ہزار 900 روپے کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 629 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے کا ہو گیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 73 ہزار 107 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 428 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے تنزلی سے 2 ہزار 938 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 291 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں5 ہزار 659 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Similar Posts