مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان والوں کو اللہ سے ڈرنا چاہئے اور تقویٰ اختیار کرنا چاہیئے، اے اللہ فلسطینی بھائیوں کو دشمن پر غلبہ عطا فرما، معصوم بچوں اور عورتوں کے قاتل کو تباہ و برباد کردے، شہدائے فلسطین کو معاف کر، زخمیوں کو شفا دے، اے اللہ مسلمانوں کے امیروں کو رہنمائی کی توفیق عطا فرما، اللہ نے دین اسلام کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا ہے، پڑوسیوں سے اچھا سلوک کرنا، غریب کو کھانا کھلانا ایمان کا حصہ ہے، حدیث کا انکاری قران کا بھی انکاری ہے، اللہ کی بندگی ایسے کرو کہ تم اس کو دیکھ رہے ہو۔
حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا گیا، امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ نے خطبہ حج دیا۔
خطبہ حج دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے تقویٰ، صبر، توحید، عبادات اور معاشرتی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور محمد ﷺ اس کے رسول ہیں، اللہ کا ڈر اپنے دل میں پیدا کرلو، جس چیز سے اللہ نے منع کیا ہے اس سے رک جاؤ، تقویٰ اختیار کرنےوالوں کی دنیا اور اخرت اچھی ہوتی ہے، بے شک اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا معاف کرنے والا ہے۔
امام کعبہ نے فرمایا کہ تقویٰ اختیار کرنے والوں پر اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے، تقویٰ اختیار کرنے والوں کو اللہ اپنی رحمت سے نوازتا رہے گا، نیکی کے کامیوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو اور برائی کے کاموں سے بچو۔
امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ بے شک اللہ نے آج کے لیے امت محمد پر نعمتیں مکمل کردی ہیں، اللہ نے انسانوں کے لیے اسلام کو پسندیدہ دین بنایا، اللہ کی بندگی ایسے کرو کہ تم اس کو دیکھ رہے ہو، ایمان زبان سے اقرار، دل کی تصدیق کا نام ہے، سچی بات کرنا، حیا کرنا، فرائض ادا کرنا ایمان کے حصے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسیوں سے اچھا سلوک کرنا، غریب کو کھانا کھلانا ایمان کا حصہ ہے، شیطان تمہارا دشمن اعظم ہے، اس سے بچتے رہنا، یاد رکھوں گناہ کرنے کے بعد طوبہ کرنا ایمان کا حصہ ہے، تقدیر میں جو کچھ لکھا ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے، دنیا اور آخرت میں کامیابی اللہ کے احکامات پر عملدرآمد میں ہے، جس ایمان لئے اور شرک سے بچتے رہے وہی کامیاب ہیں، زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے، بے شک اللہ کی زات برکت والی ہے۔
امام کعبہ نے کہا کہ اللہ نے ان فرشتوں کو پیدا کیا جو اس کی نافرمانی نہیں کرتے، فرشتے ہمیشہ اللہ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں، شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جس نے قرآن کو نازل کیا، اللہ تعالیٰ نے انجیل اور تورات کو نازل کیا، ہم اللہ کے رسول کے احکامات کی پیروی کرتے ہیں، ہم تمام انبیاء پر ایمان لاتے ہیں اور تابیداری محمدﷺ کی کرتے ہیں، جو ہونے والا ہے، جو ہوچکا ہے، اللہ سب سے واقف ہے، اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ ایک ہے، محمد اللہ کے رسول ہیں، نماز، زکوۃ، رمضان کے روزے رکھنا، حج کرنا اسلام ہے، اللہ جس کو چاہے بخش دے،جس کو چاہے عذاب دے، اللہ نے محمدﷺ کو انسانی کی رہنمائی کے لیے بھیجا، اللہ کے نبی ﷺ کے احکامات پر عمل کرتے رہو، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تابیداری کرنے والے کامیاب ہیں، توحید پر ثابت قدم رہنا ہی اسلام ہے، یاد رکھو، اسلام میں توحید کے بعد سب سے اہم چیز نماز ہے، جس کی نمازیں پوری ہوگئیں وہ کامیاب ہوگیا، نماز حق وباطن میں فرق کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یاد رکھو، نیکیاں برائیوں کو ختم کردیتی ہیں، معاشرے میں اچھائیاں پھیلاؤ تاکہ لوگوں کااطمینان نصیب ہو، آپس میں محبت پیدا کرو، نماز قائم کرو،زکوۃ دو،روزہ رکھو،حج کرو، ہم رسول اللہ ﷺ ہر درود و سلام بھیجتے ہیں، پہلے کی امتوں کی طرح تم کو بھی نصیحت کی گئی ہے، اللہ کے گھر کا حج کرنا تم پرفرض کردیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ تمہارے ظاہر اور باطن کو جانتا ہے، اللہ کی رحمت تم پر پوری ہوگئی ہے، اللہ تعالیٰ تمہاری عبادات کو قبول فرمائے۔
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ حج بتاتا ہے کہ مسلمان لباس، نعرے، کلمے میں ایک ہیں، پوری دنیا کے مسلمان ایک اللہ، ایک نبی کو ماننے والے ہیں، اللہ اس عبادت کےنتیجہ میں ہمارے گناہ معاف فرمادے، آپ ایسے مقام پر ہیں جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں، اللہ ہماری دعائیں قبول فرما، گناہوں کو معاف فرمادے، اے اللہ ہمیں نیک اعمال کی توفیق عطا فرما، اے اللہ ہم تجھ سےمعافی اورفضل مانگتے ہیں، اے اللہ امت مسلمہ کو متحد و مضبوط فرمادے، مسلمانوں کے امیروں کو رہنمائی کی توفیق عطا فرما، اللہ ہمیں دنیا اور آخرت کی کامیابی عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تعریف کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی جو تعریف کا مستحق ہے، جب بھی پریشانی آئے اللہ سے دعا کرو، والدین کا نراض نہ کریں، اللہ ہی کی تخلیق اور اسی کا حکم چلتا ہے۔
مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعائیں کراتے ہوئے کہا کہ اے اللہ فلسطین کو دشمنوں سے نجات دے، اے اللہ فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، اے اللہ فلسطین کے شہدا کو معاف فرما اور زخمیوں کو شفا دے، اے اللہ اہل فلسطین کے دشمنوں کو تباہ و برباد کردے، اے اللہ اہل فلسطین کے دشمن، عورتوں اور بچوں کے قاتلوں کو برباد کردے۔
امام کعبہ نے مزید کہا کہ اے اللہ اہل فلسطین کو دشمنوں کے شر سے بچا، اے اللہ اہل فلسطین کے معاملات کو اپنے سپرد کرلے، اے اللہ اہل فلسطین کی حفاظت فرما، ان کا خیال رکھ، اللہ کی رضا جنت سے بھی بڑی ہے، اےاللہ اہل فلسطین کو دشمنوں پر غالب فرما۔