صدر ٹرمپ کی کال؛ فیفا نے معطل کیے گئے امریکی فٹبالر کو کھیلنے کی اجازت دے دی

فیفا ورلڈ کپ میں امریکا کے اہم فارورڈ فولارن بیلوگن کی معطلی ختم کرنے کے فیصلے نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ فیفا نے غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے بیلوگن کو بیلجیئم کے خلاف آخری 16 کے اہم میچ میں کھیلنے کی اجازت دے دی، جس پر بیلجیئم نے سخت احتجاج کیا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق بیلوگن کو گزشتہ ہفتے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں براہ راست ریڈ کارڈ…

Read More

ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک میں قدرتی آفتوں سے نمٹنے کے سرکاری ادارے ’نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی‘ (این ڈی ایم اے) نے چھ سے دس جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے بارے میں ایک اہم الرٹ جاری کیا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی پنجاب کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی سات جولائی سے شمالی علاقوں، پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں یہ بارشیں مزید تیز ہو جائیں گی،…

Read More

ناروے نے پانچ بار کی عالمی فٹبال چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ برازیل کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ نیویارک، نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے آخری لمحات میں دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔ برازیل کی جانب سے واحد گول اضافی وقت کے…

Read More

ایران اور قطر کے درمیان سمندری راستے سے تجارت بحال

ایران اور قطر کے درمیان گزشتہ تقریباً پانچ مہینوں سے معطل سمندری تجارت اور بحری جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تعینات ایران کے تجارتی مشیر عباس عبدالخانی نے اتوار کے روز ایران کے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ دوحہ میں ایرانی سفارت خانے اور قطری حکام کے درمیان آپسی بات چیت اور بہترین تال میل کے بعد ایران کی دیر بندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان بحری جہازوں کی نقل و حرکت کا سلسلہ دوبارہ بحال کر دیا…

Read More

اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں مزید اضافے کی منظوری دے دی

اوپیک پلس نے اگست 2026 سے تیل کی پیداوار میں مزید اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تنظیم کے مطابق یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی تیل پیدا کیا جائے گا جب کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بتدریج بحال ہونے کے باعث عالمی منڈی میں سپلائی بہتر ہونے کی توقع ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اوپیک پلس نے اتوار کو ہونے والے آن لائن اجلاس کے بعد جاری بیان میں اعلان کیا کہ اگست سے رکن ممالک کی پیداوار کے ہدف میں یومیہ ایک…

Read More

ہوٹل کے باہر شور شرابہ؛ میکسیکن فینز کی انگلش کھلاڑیوں کی نیند خراب کرنے کی کوشش

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں میکسیکو اور انگلینڈ کے درمیان اہم مقابلے سے قبل میکسیکو کے شائقین کو مستی سوجھ پڑی۔ میکسیکن شائقین نے رات گئے انگلش ٹیم کے ہوٹل کے باہر کھلاڑیوں کی نیند متاثر کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے انہیں ہوٹل سے دور جانے پر مجبور کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی بی کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں میکسیکو کے خلاف اپم مقابلے سے قبل انگلینڈ کی ٹیم میکسیکو سٹی کے ایک…

Read More

یوکرین جنگ: صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کو بڑی آفر کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو میں یوکرین جنگ کے حل کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی رابطہ کیا، جنہوں نے گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے جنگ کے خاتمے کی امید ظاہر کی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہفتے کے روز امریکا کے یومِ آزادی کے موقع پر تقریباً 90 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ کریملن کے…

Read More

خامنہ ای کے جنازے پر سب ایک جگہ جمع ہیں، بس ایک فائر کرنا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر ایرانی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اور سوگ کے اظہار پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے لیے ایران میں سب ایک جگہ جمع ہیں، ہمیں صرف ایک فائر کرنا ہے، لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔ امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی باراک راوِد کو دیے گئے ٹیلی فونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنازے میں ایرانیوں کو روتا دیکھ کر انہیں حیرت ہوئی،…

Read More

اسپتال انتظامیہ کی غفلت، زندہ بچی مردہ قرار، ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں مبینہ غفلت کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں انتظامیہ نے ایک نومولود بچی کو مردہ قرار دے کر اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا تاہم لاش ورثا کے حوالے نہ کیے جانے پر پولیس ہیلپ لائن 15 سے رابطہ کیا گیا تو بچی زندہ نکلی اور بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں نومولود بچی کو مردہ قرار دے کر اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا جب…

Read More

15 سالہ ویبھو سوریا ونشی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ویبھو سوریا ونشی نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور لٹل ماسٹر سچن ٹندولکر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویبھو سوریاونشی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کرکے بھارت کی جانب سے نوجوان کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ ویبھو سوریاونشی نے 15 سال اور 99 دنوں کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو…

Read More