ایران جنگ میں تھکن سے چور امریکی فوجیوں نے عیاشوں کے شہر میں تھکاوٹ کیسے دور کی؟

تھائی لینڈ کے معروف ساحلی شہر پٹایا میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر موجود تقریباً پانچ ہزار امریکی فوجی اہلکار چار روز تک اپنی تھکن دور کرنے کے بعد روانہ ہوچکے ہیں۔ سمندر میں مسلسل نو ماہ کی طویل تعیناتی کے بعد ان اہلکاروں کی آمد پر پٹایا کی مقامی انتظامیہ نے شہر کے ریڈ لائٹ علاقوں پر سخت پابندیاں عائد کی تھیں اور چالیس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تا کہ جسم فروشی کے دھندے کو لگام ڈالی جا…

Read More

سابق امریکی صدر کے بیٹے کا متنازع ‘میم کوائن’ کرپٹو مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن اپنے متنازع لیپ ٹاپ سے متاثر ہوکر ایک میم کوائن کرپٹو مارکیٹ میں لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ہنٹر بائیڈن اپنی ذاتی کرپٹو کرنسی لانچ کرنے والے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’$LAPTOP‘ کے نام سے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں 9 ستمبر کی تاریخ بھی درج تھی۔ پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شامل تھی جس میں امریکی میڈیا اور…

Read More

میر رضا قتل کیس: جبران ناصر کا پولیس پر اہم شواہد چھپانے کا الزام

کراچی میں میر رضا کیس میں مقتول کے اہلِ خانہ کے وکیل جبران ناصر نے پولیس پر اہم شواہد چھپانے اور واقعے کو خودکشی قرار دینے کے بیانیے کو برقرار رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جبران ناصر نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے نو روز بعد ملنے والا گولی کا خول سیکیورٹی کمپنی کے پستول کے دستیاب خولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وکیل جبران ناصر نے کہا کہ پولیس نے یہ اہم حقیقت 10 اگست سے چھپا رکھی…

Read More

‘آخری بار میر رضا کو واٹس ایپ پر میسیج کیا تھا’، جوڈیشل کمیشن میں مقتول کے دوست کے بیانات ریکارڈ

کراچی میں میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں میر رضا کے دوست رازق کا بیان قلم بند کیا گیا، جبکہ ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی سے بھی کمیشن نے سخت سوالات کیے۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے تمام بیانات اور ریکارڈ فراہم نہ کیے جانے پر کمیشن نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔ سماعت کے آغاز پر میر رضا…

Read More

اسلام آباد کا نیا انتظامی ماڈل کیسا ہوگا؟

ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر بحث کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے نئے انتظامی ماڈل کا مجوزہ ڈرافٹ وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے پیش کردیا گیا۔ مجوزہ ڈرافٹ میں اسلام آباد کو ایک بااختیار مقامی حکومت کے تحت چلانے اور شہریوں کو اپنی منتخب اسمبلی اور منتخب چیف ایگزیکٹو دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس نئے نظام کے تحت دارالحکومت میں انتظامی اختیارات کو ایک مربوط مقامی حکومت کے ماتحت لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ انتظامی ماڈل کے مطابق اسلام…

Read More

حماد اظہر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کو لاہور پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے میاں حماد اظہر کو چہرے پر کپڑا ڈال کر انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا۔ حماد اظہر کی پیشی کے موقع پر جج نے میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کردی۔ جج نے کہا کہ وکلا اور تفتیشی افسر کے علاوہ سب لوگ کمرہ عدالت سے باہر چلے جائیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ…

Read More

کھلاڑیوں کے مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزی، پی سی بی کی اندرونی تحقیقات شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں مبینہ نظم و ضبط اور رویے سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بعد اندرونی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس کا اندرونی طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے اور معاملے کو بورڈ کے مقررہ قوانین اور طریقہ کار کے مطابق دیکھا جا رہا ہے۔ بورڈ کے مطابق تحقیقات کے دوران تمام متعلقہ افراد کا مؤقف اور دیگر پہلوؤں کو مناسب…

Read More

7 ستمبر یومِ فضائیہ: صدر، وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا کا شہداء کو خراجِ عقیدت

یومِ فضائیہ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر رہنماؤں نے پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی فضائی حدود کے دفاع میں ان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے فضائی معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ برتری اور غلبے کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکۂ حق میں فیصلہ کن کردار ادا…

Read More

بھارتی اقدامات مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے نام نہاد سرکاری نقشے اور یکطرفہ خودمختاری کے دعوے کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے جموں و کشمیر سے متعلق دعوے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مسلسل غیرقانونی قبضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا۔ ترجمان…

Read More

امریکا میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار، 5 افراد جھلس کر ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمیزون پرائم ایئر کا کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ رن وے سے باہر نکل کر متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً دو بجے فلائٹ 7598 میامی ایئرپورٹ کے ایک رن وے پر اترتے ہوئے قابو سے باہر ہوئی۔ رن وے سے نکلنے کے بعد طیارہ زمین پر موجود کئی گاڑیوں…

Read More