بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی بیانیے کا جنازہ نکال دیا۔ پراوین ساہنی نے کہا ہمارے 4 طیارے گرنے اور 5 طیارے گرانے کا الزام کیا اتفاق ہے، جب سیکریٹری خارجہ شری وکرام نے پریس بریفنگ کی تو انہوں نے ایئر فورس کا نام تک نہیں لیا۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے موجودہ […]
پاک فوج نے بھارتی جنگجو رافیل طیارہ مار گرایا، جس کی تصدیق فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے سی این این سے گفتگومیں کی ہے۔ فرانسیسی اہلکار کے بیان کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی جنگ میں رافیل طیارہ تباہ ہوا ہے، تاہم اس حوالے سے رافیل طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی […]
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم بجلی گھر پر حملہ کیا ہے، جواب تو دینا ہوگا، پارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے […]
پاکستان نے جنگی حالات کے پیش نظر بھارتی فلموں کو این او سی جاری کرنے کا عمل روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث پاکستانی حکام نے بھارتی فلموں کو این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) جاری کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام بھارتی […]
بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔ حکم نامے […]
پیپلزپارٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مودی کو مسلمانوں کا قاتل کہتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر پاکستان پراب پتھر آیا تو جواب اینٹ سے ملے گا، پاکستان چاہتا تو تمام بھارتی جہازگرا سکتا تھا، یہ گھمنڈ […]
پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیرملکی سفیروں کا اجلاس شروع ہوگیا، غیرملکی سفرا کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، بھارتی جارحیت […]
منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً ایک بجے (پاکستانی وقت)، بھارتی طیاروں نے اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چھ مقامات پر میزائل حملے کیے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 26 افراد شہید اور 46 زخمی […]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر 2 ایس ایچ اوز اور ایک اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا جبکہ پولیس افسران کو سی پی او راولپنڈی نے آر پی او کی ہدایت پر معطل کیا۔ واضح رہے […]
لیفٹننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر وزرا اور افسران نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دوارندی میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال […]