ترسیلاتِ زر پر اربوں روپے کے شاندار انعامات، خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی اب پاکستان رقم بھیجنے پر سالانہ اربوں روپے کے انعامات جیت سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’’پاسبَان ریمی ٹنس ریوارڈ اسکیم‘‘ شروع کی ہے، جس کے تحت ہر سال مجموعی طور پر 16 ارب روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس اسکیم میں متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سے پاکستان رقم بھیجنے والے افراد اور ان کے مستحقین کے لیے مجموعی انعامات کا 50 فیصد…

Read More

‘میدان نہیں چھوڑا، وزیراعظم کا انتظار ہے’: حافظ نعیم کا ناقدین کو جواب

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے میدان نہیں چھوڑا بلکہ عوام کی ترجمانی کررہی ہے، حکومت کو اپنے اخراجات کم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مختلف لوگوں نے طرح طرح کی باتیں کیں کہ جماعت اسلامی نے میدان چھوڑ دیا ہے، تاہم ایسا نہیں ہے، جماعت اسلامی بدستور عوام کی ترجمانی کررہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے تمام مطالبات سادہ اور واضح…

Read More

نقیب اللہ قتل کیس: عدالت نے 7 ملزمان کو بری کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 7 ملزمان کے خلاف ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت سے بری ہونے والے ملزمان میں شعیب شوٹر، امان اللہ مروت، گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجا شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔ ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی گواہ نے یہ بیان نہیں دیا کہ نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا…

Read More

گورنر خیبرپختونخوا کا پولیس ایکٹ کے مسودے پر دستخط کرنے سے انکار

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ سے منظور کیے گئے پولیس ایکٹ 2026 کے مسودے پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خیال میں یہ ایکٹ غیر آئینی ہے، مسودہ جب اسمبلی سے منظور ہوکر ان کے پاس آئے گا تو وہ اسے دیکھیں گے اور اعتراضات کے ساتھ واپس بھجوا دیں گے۔ گورنر نے خبردار کیا کہ وفاقی حکومت عدالت گئی تو یہ ایکٹ کالعدم ہوجائے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ…

Read More

’ہمت ہے تو آؤ لانگ مارچ کرو‘: وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا پی ٹی آئی کو چیلنج

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چلینج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آؤ  لانگ مارچ کرو، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھاگ رہے ہیں۔ جمعے کے روز اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت نہ صرف حالات سے لاعلم ہے بلکہ امن و امان کو…

Read More

اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں، تمام راستے کھلے ہیں: طلال چوہدری کا دعویٰ

وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی ہے اور شہر میں داخل ہونے والے تمام 125 راستے مکمل طور پر کھلے ہیں۔ طلال چوہدری نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے ’پولیس ایکٹ 2026‘ پر گہری تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس محدود وسائل کے باوجود دہشت گردی کے خلاف بہادری سے نبرد آزما ہے اور پنجاب پولیس سے بھی زیادہ…

Read More

شہباز شریف کی نیویارک میں ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن پر ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے باہمی تعلقات سمیت علاقائی امور پر گفتگو کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر…

Read More

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد اور حکومت پنجاب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز کو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق رینجرز کی بھرپور تعیناتی پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی…

Read More

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر جارحیت کی کوشش ناکام بنادی، متعدد افغان طالبان ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان ہلاک کردیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پرجارحیت کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش پر مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے جب کہ سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے…

Read More

تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہوگا یا نہیں: پارٹی میں اختلافات بڑھنے لگے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ پر پارٹی میں اختلافات بڑھنے لگے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے ارکان پارلیمان نے لانگ مارچ ملتوی کرکے اکتوبر کے آغاز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور حکومت سے مذاکرات کی تجویز دے دی ہے جب کہ اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں نے بھی مشاورت کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔ جمعرات کو خیبر پختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس پشاور میں ہوا، اجلاس میں جنید اکبر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے…

Read More