میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا، ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل

آزاد کشمیرکے ضلع جہلم ویلی میں چکوٹھی کے قریب درنگ کے مقام پر میٹرک کے طابعلم کاشف نے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہوکر دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔ چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے بڑا بھائی وقاص بھی دریا میں کود گیا، دنوں بھائی دریائے جہلم کی بے رحم لہروں کی نذر […]

بار بار انکار کے باوجود کیا بھارت ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے مان گیا؟ اہم خبر آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ بورڈ کے صدر محسن نقوی کو بڑی جیت مل گئی، ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے انکار کرنے والا بھارتی کرکٹ بورڈ آخر کار مان گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت ڈھاکہ میں ہونے والے ایشین […]

9 مئی بڑا واقعہ ہے لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول نہیں کرے گا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلے پہلے بھی آئی تو نہ انھیں سیاستدان قبول کرتے ہیں نہ ہی قانون دان، 9 مئی بڑا واقعہ ہے، لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول […]

سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے اور مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، غزہ میں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے، بھوک اور افلاس کے ڈیرے ہیں، مسئلہ کا حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔ نائب وزیر […]

پنجاب میں بارشوں سے چکوال اور جہلم میں بڑے پیمانے پر نقصان، وسیع رقبہ زیر آب

پنجاب میں بارشوں سے چکوال اور جہلم میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، وسیع رقبہ زیر آب آگیا ہے۔ جہلم کے متعدد علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی، کئی مکانات پانی کی نذر ہوگئے، سلیمان پارس میں دیوارگرنے سے قبریں بہہ گئیں ، جہلم کے علاقے خورد، نئی آبادی بھمبر، دارا پور، سوہاوہ میں سیکڑوں […]

پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی آل […]

ایبٹ آباد، ہری پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند، سیاحوں کیلئے الرٹ جاری

ایبٹ آباد شہر اور گردونواح میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند ہو گئیں، انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہری پور کی تحصیل خان پور میں پہاڑی تودہ سڑک پر […]

26 نومبر احتجاج کے 3 مقدمات: عارف علوی، علی امین گنڈاپور سمیت 10 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشت گری عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 3 مقدمات میں عدم گرفتاری پر سابق صدر عارف علوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور سمیت 10 ملزمان کو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت […]

کراچی میں گزشتہ روز پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 بچے انتقال کر گئے

کراچی کے علاقے بلدیہ میں گزشتہ روز پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو بچے دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔ قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے بچوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں گذشتہ روز خاتون کے ہاں بیک وقت 5 […]

9 مئی کیس میں 10، 10 سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں 10،10 سال کی سزا پانے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کی جانب سے 9 مئی […]