کراچی : کورنگی میں شوہر کے ہاتھوں جلائی گئی 23 سالہ رابعہ نے دم توڑ دیا

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے ہاتھوں جلی ہوئی 23 سالہ رابعہ بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گئی۔ رابعہ کے لواحقین کے مطابق 14 مارچ کو اس کے شوہر وقاص نے معمولی تنازع پر اسے گھر میں آگ […]

خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین سے حلف لے لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نامزد کیا، جس کے بعد گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد […]

کراچی کروڑوں کا ٹیکس دیتا ہے، یہ شہر چلے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میرا قصور یہ ہے کہ وارڈنز کو گھر بیٹھے تنخوا نہیں دیتا، نیب اور عدالتوں کے ڈر سے فیصلے نہ کرنے کی روش ختم کردی، اب ہم ڈٹ کر کام کررہے ہیں۔ کراچی کے لیے فیصلے ڈر کے نہیں، دل سے ہو رہے ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ […]

پی ٹی آئی ناراض ارکان کے خلاف پارٹی فیصلہ کرے گی، علی امین گنڈا پور کا اعلان

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی ناراض ارکان کے خلاف پارٹی فیصلہ کرے گی، سینیٹ الیکشن کے لیے خرید و فروخت ٹھیک نہیں ہے، میں سینیٹ میں […]

مالاکنڈ میں مشترکہ انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 8 گرفتار کرلیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 سے 20 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے مختلف علاقوں […]

سوات: فضاگٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، تاجروں کی مزاحمت پر روک دیا گیا

دریائے سوات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوبارہ آغاز پر تاجروں کی مزاحمت۔ مقامی باشندوں سے مل کر کام روکوا دیا، صدر ٹریڈرز فیڈریشن کا کہنا تھا سوات کی سیاحت تباہ نہ کریں ۔۔ زبردستی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ سوات کے مشہور سیاحتی مقام فضاگٹ میں تجاوزات کے خلاف دوبارہ آپریشن کا آغاز کیا […]

کراچی: واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 کمسن سگے بھائیوں کو کچل ڈالا

کراچی میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار دو سگے بھائیوں کو کچل ڈالا، واقعے کے بعد شہری مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ ڈیفنس تھانے کی حدود میں حادثہ پیش آیا جہاں کورنگی روڈ پر ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے دو […]

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندستان سے تعلق […]

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، وہ کوئٹہ ایئرپورٹ سے دبئی جارہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، اختر مینگل کو کوئٹہ ائیرپورٹ پر دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی […]

پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، شریف خاندان کی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، مری میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پنجاب کابینہ میں 10 وزرا اور مشیروں کے اضافے کا امکان ہے، کابینہ میں شامل ہونے والوں میں اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی جبکہ پنجاب کابینہ میں توسیع آئندہ ماہ میں متوقع ہے۔ تفصیلات […]