کراچی میں یوم عاشور کے جلوس سے اغوا پانچ سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تین اغواء کار خواتین پکڑی گئیں۔ مقدمہ سولجر بازار تھانے میں درج کر لیا گیا۔ یوم عاشور کے روز جلوس کے دوران اغوا کی جانے والی پانچ سالہ بچی ستارہ کو […]
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ بارہ ہزار کلومیٹر سڑکیں بنا دیں۔ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔ مریم نواز نے یوم عاشورہ پرسیکیورٹی کے بہترین انتظام کرنے پر تمام متعلقہ افسران کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں […]
نام نہاد غیرت کے نام پر سوات کی عدالت میں بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا۔ مقتولہ دارالامان سے عدالت آئی تو بیٹے نے عدالت کے اندر فائرنگ کردی، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ادھر حب میں بھی ملزمان نے نوجوان لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا۔ سوات کے […]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام گزر گیا، احتجاج سے متعلق عمران خان نے لائحہ عمل دے دیا ہے، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، ہماری فیملی کو احتجاج کا پلان پتہ ہے، میڈیا کو اس وقت بتائیں گے […]
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اہم اجلاس میں پنشن اصلاحات سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں عوامی مفاد سے جڑے 48 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، […]
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پانچ دن بعد جائے وقوع پر پہنچنے پر گورنر صاحب کا شکریہ کرتے ہیں، کراچی کے لوگ مشکل میں تھے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو فورا ہی اسلام آباد سے کراچی آنا چاہیے تھا۔ سعدیہ جاوید نے گورنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا […]
آزاد کشمیر کی تحصیل چکار میں اسکول وین کھائی میں جاگری، حادثے میں انتیس طلبا وطالبات زخمی ہو گئے۔ آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی تحصیل چکار میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک اسکول وین تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 29 طلبہ و طالبات زخمی ہو […]
میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر میں 86 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری خالی کروانے کا حکم دے دیا جبکہ خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی لاہور میں چوراسی خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی ۔۔ بارہ سے زائد عمارتیں خالی کروالی […]
کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے واقعے کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے کیا اسباب تھے؟ عمارت خالی کرنے کے […]
سندھ ہائیکورٹ، پشاور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، جسٹس جنید غفار سندھ، جسٹس ایس ایم عتیق پشاور اور جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے۔ جسٹس محمد جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا جسٹس محمد جنید غفار نے […]