برکس ممالک کی ایران پر حملوں کی مذمت، اسرائیل و امریکا کا نام لینے سے گریز

برکس ممالک نے ایران پر حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، تاہم اعلامیے میں امریکا یا اسرائیل کا نام براہ راست نہیں لیا گیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں برکس تنظیم کا سترواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں برازیل، روس، […]

سوات: سیاحوں کا رکشہ کھائی میں جاگرا، ایک جاں بحق، چار زخمی

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھرا ایک رکشہ گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے شکار تمام افراد کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ […]

چین نے امریکا کا ایران پر حملہ عالمی امن کو خطرہ قرار دے دیا

چین نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کو عالمی امن کے لیے خطرناک مثال قرار دے دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے ہمراہ پیرس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک خود مختار ملک کی جوہری تنصیبات پر کھلم […]

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا روانہ ہوگئے، صدرٹرمپ سےمشرق وسطیٰ کی صورت حال پربات ہوگی، دونوں رہنماؤں کی6 ماہ میں یہ تیسری ملاقات ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی کل وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سےملاقات ہو گی، ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات میں غزہ جنگ بندی پر […]

45 فیصد پاکستانی پکوڑے، سموسے اور تلی ہوئی اشیا کے شوقین نکلے

پاکستانیوں کی خوراک میں تلی ہوئی اشیاء کا راج ہے،گیلپ سروے کے مطابق 45 فیصد عوام پکوڑے اور سموسوں کو پسند کرتے ہیں جبکہ دعوتوں میں پیزا اکثریت کی پسند ہے۔ گیلپ پاکستان کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی خوراک میں تلی ہوئی اشیاء خاص طور پر پکوڑے اور سموسے نمایاں […]

لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام کل سے شروع کیا جائے گا، شہریار حبیب

اسسٹنٹ کمشنر لیاری شہریار حبیب نے آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام کل سے شروع کیا جائے گا، خستہ حال 3 عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرنے والی عمارت سے متصل دیگر خستہ حال […]

سانگھڑ میں خسرے کی وبا خطرناک حد تک پھیل گئی، 2 بچے جاں بحق

ضلع سانگھڑ کی یونین کونسل کوٹ نواب میں خسرے کی وبا خطرناک حد تک پھیل گئی ہے، خسرہ کے باعث 2 بچے جاں بحق 11 بچے زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے ضلع سانگھڑ کی یونین کونسل کوٹ نواب میں خسرہ کی وبا خطرناک حد تک پھیل گئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں […]

چونیاں میں ٹریفک حادثے نے 2 بچوں کی جان لے لی، 8 زخمی

پنجاب کے شہر چونیاں میں تیز رفتار مسافر رکشہ بورنگ مشین سے ٹکراگیا، حادثے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ افسوسناک ٹریفک حادثہ چونیاں میں پیش آیا جہاں قصور روڈ پر بگیانہ کے قریب تیز رفتار مسافر […]

اپوزیشن علی امین گنڈاپور کیخلاف تحریک نہیں لاسکتی، شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک نہیں لاسکتی، ہم نظریے کے لیے لڑ رہے تھے جس کا حشرنشر کردیا گیا، عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے، یہ اپنے رویے پر معذرت کریں تو […]

یوم عاشور پر زبردست انتظامات، وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو شاباش

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور انہیں یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو شاباش دی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، وزیر داخلہ نے […]