سیز فائر دیرپا ہوگی یا نہیں؟ روس کو ایران، اسرائیل امن معاہدے پر شک

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس کو جنگ بندی معاہدے کی پائیداری پر یقین نہیں۔ جنگ بندی کا خیرمقدم اس وقت کریں گے جب اس پر عمل ہوگا، ماسکو امن چاہتا ہے لیکن سیز فائر کیا دیرپا ہوگی یہ کہنا مشکل ہے۔ معاہدے کے بعد بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔ روس نے […]

لاہور میں ڈاکو خواتین سے پرس، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار، فوٹیج سامنے آگئی

لاہور کے علاقے کاہنہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہریوں لوٹ مار کی، خواتین سے پرس، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ رک سکیں، کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار […]

راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 کمسن بہن بھائی جاں بحق، ماں کی حالت نازک

راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں محلہ راجہ سلطان میں زہریلا دودھ پینے سے 3 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے اور ماں کی حالت نازک ہے جبکہ متاثرہ بچوں کی عمریں 8 ماہ سے 4 سال کے درمیان ہیں۔ راولپنڈی کے تھانہ بنی کی حدود میں زیریلا دودھ پینے سے 3 کم سن […]

سینٹرل جیل خیرپور میں فائرنگ سے ایک قیدی جاں بحق، 2 زخمی

سینٹرل جیل خیرپور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قیدی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا اور 3 فرار ہوگئے۔ سینٹرل جیل خیرپور کے کچن ایریا میں واپس جیل جانے والی قیدی وین پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، جس […]

ایشین اسنوکر 6 ریڈ چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین اسنوکر 6 ریڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ کولمبو میں جاری ایونٹ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے نییگ کو بیسٹ آف نائن فریم میں 1-5 سے شکست دی۔ دفاعی چیمپئن اویس منیر اور محمد سجاد پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد […]

نیپرا نے صارفین کی شکایات پر کے الیکٹرک کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

کراچی میں بلز کی ادائیگی کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ پر ٹرانسفارمر کی بجائے فیڈر لیول پر لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ نیپرا نے صارفین کی شکایات پر کے الیکٹرک کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔۔ نیپرا نے کہا جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ شہر قائد میں بجلی کے بل باقاعدگی […]

بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی مشیران کا اجلاس جاری

بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے قومی سلامتی مشیران کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی مشیران کا اجلاس بیجنگ میں جاری ہے، پاکستان کی جانب سے عاصم ملک اور بھارت کی جانب […]

قومی اسمبلی میں کھربوں روپے مالیت کے 136 مطالبات زر منظور

قومی اسمبلی نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کردہ کھربوں روپے مالیت کے 136 مطالبات زر کو منظور کرلیا، وزیرخزانہ کی پیش کردہ تجاویز کی اپوزیشن کی جانب سے شق وار منظوری کی مخالفت کی گئی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے ارکان کی گنتی کے مطالبے کو دوسری بارمسترد کردیا۔ وزیرخزانہ […]

اب پنجاب کے فیصلے بنی گالہ میں نہیں صوبے کے اندر ہوتے ہیں، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی درست منتقلی نہیں ہوئی، اب پنجاب کے فیصلے بنی گالہ میں نہیں صوبے کے اندر ہوتے ہیں، پنجاب کا ڈومیسٹک قرض زیرو ہوچکا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 […]

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں مسترد کردیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں […]