ایران نے قطر اور عراق میں امریکی ایئر بیسز پر میزائل برسا دیئے

ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر اورعراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کرکے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا جواب دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکے سنائی دیے ہیں۔ رپورٹس میں […]

ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے قطر کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے قطر کو شکست دے کر ایشین والی بال نیشنز کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے دفاعی چیمپئن قطر کی ایک نہ چلنے دی، پاکستان نے اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے آؤٹ کلاس کرکے قطر کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ […]

لاہور: شادی ہال میں خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

پنجاب کے شہر لاہور میں خاتون ویٹر پر بدترین تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون شادی ہال میں ویٹر کا کام کرتی تھی، ملزم نے خاتون […]

کراچی: ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، 2 فرار اور 2 کی شہریوں نے درگت بنادی

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، 4 ڈاکوؤں میں سے 2 فرار اور 2 کی شہریوں نے درگت بنادی جبکہ تشدد کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی چینیوٹ اسپتال کے قریب ڈاکو عوام […]

پنجاب میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، مگر کب سے

ملک میں بارش کے نئے اسپیل نے دستک دے دی، پنجاب میں 25 جون سے یکم جولائی تک تیز آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔ پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق 25 جون سے یکم جولائی […]

پاکستان نے بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی

بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع سے متعلق نوٹم جاری کردیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی۔ پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کے لیے بند رہے گی، […]

ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں داغ دیے، پاور پلانٹ تباہ، بجلی کی فراہمی متاثر

ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں داغ دیے، جنوبی اسرائیل میں ایک میزائل نے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، ایرانی فوج نے 14 اہداف کو نشانہ بنایا جن میں اسرائیل کے اہم فوجی اور صنعتی مقامات شامل تھے۔ کئی اسرائیلی شہروں میں دھماکے […]

کراچی میں قتل کے بعد خاتون کو خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام

کراچی میں خاتون کو قتل کے بعد خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے افغان کیمپ سے خاتون کے باپ کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے گلشن معمار تھانے میں افغان بستی افغان چوک کے قریب گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی، جسے بدترین تشدد کانشانہ قتل کیا گیا، مقتولہ خاتون […]

عمران خان آج کہے تو فوری طور پر حکومت ختم کردوں گا، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کی سازش کررہا ہے، جو سمجھتے ہیں ان کا احتساب نہیں ہوگا، ان کی بھول ہے، ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا، یہ چاہتے ہیں عمران خان سے ملاقات ہو نہ بجٹ پاس ہو، عمران خان آج […]

کراچی میں چنگچی رکشے پر پابندی کیخلاف احتجاج اور دھرنے دینے کی دھمکی

کراچی میں چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے پابندی کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی سے مستثنیٰ سڑکوں پر بھی چالان کیا جارہا ہے، کمشنر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لیں، ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ آل کراچی چنگ چی رکشہ ایسوسی […]