پاکستان میں کسی فوجی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا، جوابی کارروائی کے ڈر سے بھارت کی دہائیاں

اپنے طیاروں کے ذریعے پاکستان میں میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع ہونے پر بھارت نے دہائیاں دینا شروع کردی ہیں کہ اس نے پاکستان میں کسی فوج تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا۔ بھارت نے منگل کی شب پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد دعویٰ کیا کہ اس نے ’آپریشن سندور‘ میں 9 مقامات […]

بھارتی فضائیہ نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، دفتر خارجہ

پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملوں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا۔ دفتر خارجہ نے منگل کی شب حملے کے بعد ایک […]

پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان، تعلیمی ادارے بند

بھارت کی جانب سے حملے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ شہری دفاع سمیت تمام متعلقہ […]

بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جارحیت کا جواب دے رہے ہیں، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز، ٹی آر ٹی ورلڈ اور بی بی سی کو انٹرویوز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حملوں میں خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے اور نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے عام شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جبکہ […]

بھارتی حملہ قابل مذمت، فیصلہ کن جواب جاری ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم […]

ٹرمپ نے بھارتی شر انگیزی کو شرمناک قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے اور اس کے جواب میں پاکستان کی کارروائی کو ”شرمناک“ قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ سے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان حملوں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، ”یہ واقعی شرمناک ہے۔ ہم نے ابھی […]

بھارت کے تین پاکستانی شہروں پر حملے کے بعد پاکستان کا بھارت میں 5 جگہ حملہ

بھارت نے پاکستان کے تین شہروں پر میزائل داغ دیے ہیں جبکہ پاکستان نے جوابی کاروائی شروع کر دی ہے۔ اور بھارت میں پانچ مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میزائل حملوں میں بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ شہید اور ایک عورت سمیت دو افراد […]

بھارتی نوجوان کا پاکستان مخالف بیان دینے سے انکار، اینکر کو موقع پر ہاف فرائی کر دیا

مودی ہو یا بھارتی فوج ہو یا ہو میڈیا، ہر محاذ پر ذلت و رسوائی انکا مقدرر بن رہی ہے۔ بھارت کے عوام ہی اب انہیں آئینہ دکھا رہے ہیں۔ ایک انتہا پسند اینکر نے بھارتی بچے سے پاکستان کے خلاف کچھ اگلوانا چاہا تو اس نے موقع پر ہی اینکر کو ہاف فرائی کردیا۔ […]

بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگیا، پولیس کے مطابق سب انسپکٹر زین الدین چمن میں تعینات تھا، موٹرسائیکل پرقریبی گاؤں سے اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ دہشت گردوں نے بٹے زئی کےعلاقے میں نشانہ بنایا، لیویز فورس اور سی ٹی ڈی حکام موقع پر پہنچ گئے، […]

وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل شام 4 بجے طلب […]