سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان میں سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کر دی۔ حکومت نے رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے تاہم عالمی بینک نے معاشی شرحِ نمو […]

اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے۔  غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ حملہ اس مقام پر کیا گیا جو اسرائیلی ناکہ بندی کے زون سے تقریباً 120 ناٹیکل میل دور ہے۔ فلوٹیلا کے منتظمین نے سوشل میڈیا […]

سندھ پنجاب کشیدگی؛ وزیراعظم نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو طلب کرلیا

صوبہ سندھ اور پنجاب کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔ وزیراعظم اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشدگی پر بات چیت ہوگی۔ اس کے ساتھ، وزیراعظم کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک […]

علیمہ خان کے وارنٹ جاری؛ عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد  میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ […]

نادرا نے 4 ممالک میں اپنے کاؤنٹرز کھول دیے

سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نادرا نے 4 ممالک میں اپنے کاونٹرز کھول دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے کینیڈا کے شہروں مونٹریال اور وینکوور میں پاکستانی ایمبیسی میں کاؤنٹر کھول دیے ہیں۔ اٹلی کے شہر میلان، بحرین کے شہر مناما اور اردن کے شہر عمان میں نادرا سہولت کاؤنٹرز کھولے گئے […]

اترپردیش میں مسلم رہنماؤں کی املاک پر بلڈوزر کارروائی، مودی حکومت کا مسلم دشمن چہرہ بے نقاب

اترپردیش کے شہر بریلی میں مودی حکومت کے زیر اثر ہندوتوا نظریے کی انتہا نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کو بے نقاب کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، کانپور سے شروع ہونے والے “آئی لو یو محمد” احتجاج کے بعد ریاستی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا […]

چین کے بڑھتے خطرے پر امریکا کا ردعمل، جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر طیارہ بنانے کی منظوری

امریکا نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نیا جدید اسٹیلتھ جنگی طیارہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) رواں ہفتے اُس کمپنی کا اعلان کرے گا جو امریکی بحریہ کے اگلے جدید جنگی طیارے ”ایف اے-ایکس ایکس“ (F/A-XX) کو ڈیزائن اور تیار کرے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ […]

شوہر کی فیس بک لائیو پر خودکشی کی کوشش، بیوی نے ڈرامہ قرار دے دیا

سلمان پاشا نامی شخص نے اپنی بیوی اور اُس کے رشتہ داروں پر ہراسانی کے الزامات لگاتے ہوئے فیس بک لائیو کے دوران خودکشی کی کوشش کی، پیشے کے اعتبار سے یہ شخص ایک ہائیڈرولک مکینک ہے اور حال ہی میں کویت سے واپس وطن آیا تھا۔ یہ واقعہ بھارت کی ریاست کرناٹک میں پیش […]

اسرائیل کے وعدوں پر اعتماد نہیں، مستقل جنگ بندی کیلئے میکینزم چاہتے ہیں: خلیل الحیہ

غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر میں جاری مذاکرات میں شامل حماس وفد کے سربراہ خلیل الحیہ کہتے ہیں کہ ہمیں اسرائیل کے وعدوں پر اعتماد نہیں ہے، ہم غزہ میں مکمل جنگ بندی کا میکینزم چاہتے ہیں۔ مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔ […]

جانسن اینڈ جانسن کے ٹیلکم پاؤڈر سے کینسر، کمپنی کو 2 کھرب روپے سے زائد ہرجانے کی ادائیگی کا حکم

امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک عدالت نے امریکی کمپنی ”جانسن اینڈ جانسن“ کو 96 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (یعنی تقریباً 2 کھرب 70 ارب پاکستانی روپے) ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کمپنی کی ”ٹیلکم پاؤڈر“ مصنوعات میں ایسی خطرناک چیزیں شامل تھیں جن سے کینسر ہوا۔ یہ مقدمہ […]