کراچی میں واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے 14 سالہ حافظ قرآن لڑکے کو کچل ڈالا

شہر میں دنداناتے ہوئے واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے ایک اور جان لے لی، متوفی کی عمر 14 سال جبکہ وہ حافظ قرآن تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں واٹرٹینکر چلانے والے اناڑی ڈرائیور نے 14 سالہ اسماعیل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں لڑکا موقع پر ہی […]

پانی میں اسکیئنگ کرنے والی گلہری نے سب کو حیران کردیا

امریکا میں ایک گلہری نے پانی میں اسکیئنگ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن-سیلم میں منعقد ہونے والے کیرولائنا کلاسک فیئر میں ایک باصلاحیت گلہری ٹوئگی نے پانی پر اسکیئنگ کر کے ناظرین کو حیران کر دیا۔ جمعے سے اتوار تک منعقد ہونے والے فیئر میں […]

میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے خارج، 2026 سے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے آفیشل یا سرکاری فورم آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے نئی گریڈنگ پالیسی کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو مرحلہ وار آئندہ برس 2026 سے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات قابل عمل ہوگا تاہم نئی گریڈنگ پالیسی سے “جی پی اے اور سی […]

وینزویلا میں امریکی سفارت خانے کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں موجود امریکی سفارت خانوں پر فالس فلیگ بم دھماکے کی سازش ناکام بنا دی۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا کہ ملکی سیکیورٹی فورسز نے امریکی سفارتخانے میں بم دھماکے کی ایک مبینہ سازش کو ناکام بنا دیا۔ صدر نکولس مادورو کے […]

ہیروئن پیٹ میں رکھ کر خلیجی ممالک اسمگل کرانے والے حاجی طارق گروپ کا خاتمہ

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلروں کے بدنام زمانہ حاجی طارق خان گروپ کا قلع قمع کردیا، یہ گروہ سندھ کے مجبور اور سادہ لوح شہریوں کو ورغلا کر ان کے ذریعے منشیات خلیجی ممالک اسمگل کرتا تھا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملیں کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلنگ […]

کراچی کے ڈاکٹرز کا کارنامہ، دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہونے کے باوجود نوجوان کی زندگی بچالی

پاکستانی ڈاکٹرز نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 9 دن کی جدوجہد کے بعد ایک ایسے مریض کی جان بچالی ہے جس کا دل اور پھیپڑے ناکارہ ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے پاکستان میں پہلی بار مریض کو دل اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے […]

بھارتی فلم ساز جنسی ہراسانی، شراب پلا کر نجی ویڈیوز بنانے کے الزامات پر گرفتار

بھارت کے فلم ساز ہیمنتھ کمار کے خلاف ٹی وی اداکارہ کی جانب سے جنسی ہراسانی، نشہ آور چیز ملا شراب پلانے، نجی ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے الزامات کے تحت شکایت درج کرائی گئی، جس کے بعد فلم ساز کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو سے تعلق […]

حکومت کے مجموعی قرضوں میں 765 ارب روپے کی نمایاں کمی آگئی، وزارت خزانہ کا دعویٰ

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی مرکزی حکومت کے مجموعی قرضے میں اگست 2025ء تک 765 ارب روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو نہ صرف مقدار کے لحاظ سے ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے بھی کمی کی عکاسی […]

کروڑوں روپوں کا فراڈ کیس؛ اداکارہ شلپا شیٹی کے گرد گھیرا تنگ

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی سے ممبئی پولیس کی اکنامک آفینس وِنگ نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ کیس میں 4 سے 5 گھنٹے تک تفصیلی پوچھ گچھ کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی پر الزام ہے کہ وہ اپنے شوہر راج کنڈرا کے فراڈ پر مبنی بزنس کے اس منصوبے میں براہِ راست یا بالواسطہ […]

ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 بین الاقوامی اداروں سے مالی معاہدہ طے پاگیا

پاکستان کا بلوچستان کے تاریخی ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کے لیے جن 6 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے ان میں یو ایس ایگزم بینک، ایشیائی ترقیاتی […]