ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس طلب کرلیا، امریکی بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ کینیڈا میں ہوئے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت مختصر کرکے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہنگامی طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق صدر ٹرمپ نے وطن واپسی پر وائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم […]

نیتن یاہو کا آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا اشارہ، ایران کی حکومت گرانے کی کھلی دھمکی

ایران اسرائیل کشیدگی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کا براہ راست اشارہ دے دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ”اے بی سی نیوز“ کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اگر آیت اللہ خامنہ ای کو ہدف […]

اسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلی پر جسٹس بابر ستار کے تحفظات، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے ہائیکورٹ رولز 2025 میں کی گئی تبدیلیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس کو ایک اہم خط لکھ دیا ہے۔ خط میں انہوں نے رولز میں ترمیم کو آئینی و قانونی طریقہ کار کے خلاف قرار دیا ہے۔ جسٹس بابر ستار […]

ایف آئی اے کی کارروائی: 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار

ایف آئی اے لاہور نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، ٹھوکر بائی پاس پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں عمران خان، نوید آزاد، عبدالشکور، شفیق احمد، ناصر حسین اور زاہد اقبال شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان […]

آن لائن پیمنٹ یا بینکنگ اب مزید خطرے میں! ہیکرز گوگل کا لنک استعمال کرنے لگے

ماہرینِ سائبر سیکیورٹی نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ایک نیا خطرناک ہیکنگ حملہ منظر عام پر آیا ہے، جس میں ہیکرز نہایت چالاکی سے گوگل جیسے معتبر اور مشہور ڈومینز کا سہارا لے کر لوگوں کے کمپیوٹرز میں نقصان دہ وائرس (مالویئر) ڈال رہے ہیں۔ یہ حملہ اس قدر مہارت […]

معاذ صفدر کا اپنی اہلیہ کو عظیم الجثہ تحفہ دینا مہنگا پڑگیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور فیملی وی لاگرمعاذ صفدر نے اپنی اہلیہ صبا صفدر کو سالگرہ پر ایک انتہائی مہنگا گلدستہ تحفے میں دیا، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ اس قیمتی تحفے کی قیمت تقریباً تین سے چار لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، جسے معاذ نے ایک ٹرک کے ذریعے اپنی […]

اسرائیل کے بڑے حملے کا امکان، ٹرمپ کا ایرانی شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے اور ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے ممکنہ بڑے حملے کا خدشہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے شہریوں کیلئے رات دو بجے ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تہران کے دس ملین سے زائد افراد فوری طور […]

ون ڈے کرکٹ میں دو نئے قوانین نافذ ، آج سے اطلاق ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ میں دو نئے قوانین کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق آج سے ہونے والے تمام میچز پر ہوگا۔ پہلا قانون 34 اوورز کے بعد گیند کے انتخاب سے متعلق ہے۔ نئے ضابطے کے مطابق 34اوورز کے بعد باولنگ سائیڈ باقی میچ کے لیے […]

مسلم ممالک کا مشرق وسطیٰ کو جوہری اور دیگر تباہ کن ہتھیاروں سے پاک بنانے کی فوری ضرورت پر زور

ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے اور خطے میں جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مشرق وسطیٰ میں تیزی […]

کرک: پولیس کے ہاتھوں 6 سالہ بچے کا قتل، ایس ایچ او گرفتار

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ٹیری پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 6 سالہ اویس قرنی کی نماز جنازہ رات گئے ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ واقعے میں ملوث ایس […]