شکارپور؛ پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک، خاتون ڈی ایس پی بھی زخمی

شکارپور میں پولیس نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران 2 ڈی ایس پیز سمیت اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس زخمیوں میں خاتون ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی ظھور احمد سومرو شامل ہیں۔ […]

عوام نے پنجاب کے کالے نظام کو مسترد کر دیا ہے، جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب کے کالے نظام کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ تفصٰلات کے مطابق لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں بار بار ترامیم کرکے تمام شہریوں کے حقوق چھین لیئے ہیں۔  نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات […]

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پرپیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی جرم کے ساتھ سماجی، معاشی اور معاشرتی ظلم ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ  روز اول سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ بد عنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی […]

انڈونیشیا کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پر تپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

انڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو  وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔  وزیراعظم ہاؤس آمد پر معزز مہمان کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ انڈونیشیا کے […]

فاشسٹ مودی کی غاصب بھارتی فوج ہندوتوا کے زہریلے نظریہ پر کاربند

انتہا پسند مودی کی سیاسی آلہ کار بھارتی فوج اقلیتوں کے استحصال اور ہندوتوا کے پھیلاؤ میں مصروف ہے۔ بھارتی جریدہ دی وائر نے بھارتی فوج میں مذہبی تعصب، فرقہ واریت اور پیشہ ورانہ ساکھ کی پستی کو آشکار کر دیا۔ دی وائر کے مطابق بھارتی فوج میں ہندو مذہب کی نمایاں موجودگی کو اب […]

جسٹس طارق کی ڈگری تنازع کیس؛ ایچ ای سی رپورٹ و جامعہ کراچی کے جواب میں اہم انکشافات

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری تنازع کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی، کراچی یونیورسٹی کا جواب بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ ایچ ای سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں کوئی کردار نہیں، موجودہ رِٹ […]

کے پی حکومت سے ترقی یافتہ ممالک جیسا گُڈ گوَرننس ماڈل اپنانے کا مطالبہ

پشاورہائیکورٹ میں درخواست حماد ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی چیز کی کمی نہیں لیکن یہاں پر گُڈ گورننس کا فقدان ہے۔ فنڈز کا بروقت اور صحیح استعمال نہ کرنے سے خیبرپختونخوا ترقی منصوبوں سے محروم ہے۔  خیبرپختونخوا کے عوام ٹرانسپورٹ ،تعلیم ، خوراک […]

ندا یاسر کے بیان پر فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کا شدید احتجاج، معافی کا مطالبہ

پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان ندا یاسر ایک بار پھر بحث کی زد میں آگئی ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے اپنے پروگرام کے ذریعے مقبول رہنے والی ندا اس بار فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں ایک سخت بیان دینے کے باعث تنقید کا شکار ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا […]

پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ماہ میں 17 لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 لاکھ 64 ہزار 615 لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کر لیا۔  ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ کارروائیاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں گوادر، پسنی اور اوتھل […]

فلوریڈا میں بھی دو امریکی مسلم تنظیمیں ’غیر ملکی دہشتگرد گروہ‘ قرار

امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے پیر کو امریکہ کی معروف مسلم تنظیم “کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز” (سی اے آئی آر ) کو “غیر ملکی دہشتگرد تنظیم” قرار دے دیا۔ گورنر کے اس ایگزیکٹو آرڈر میں مصری تنظیم اخوان المسلمون کو بھی بطور دہشتگرد تنظیم شامل کیا گیا ہے۔ اہم بات […]