جاپان میں بھالوؤں کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے ’بھونکنے والے ڈرونز‘ تعینات

جاپان میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں بھالو، خاص طور پر پہاڑی یا دیہی علاقوں میں انسانی آبادی کے قریب آ رہے ہیں اور انہیں دور رکھنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔  جاپان کے ضلع گِفو میں مقامی حکومت نے بھالو دیکھے جانے کی بڑھتی ہوئی رپورٹس کے باعث ڈرون پائلٹ پروجیکٹ شروع […]

اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے 

اسلام آباد ہائی کورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے آگئے۔ ہائی کورٹ بار نے سیکریٹری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی جی ٹین منتقلی کی مخالفت کی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر […]

کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پرجانے والی اسکول بس حادثے کا شکار

کراچی میں کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پرجانے والی اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس میں 40 سے زائد طلبا وطالبات، اساتذہ اوراسکول پرنسپل سوار تھے جو کہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پر جانے والی اسکول بس حادثے کا شکارہو گئی، […]

پاکستان و امریکی نجی کمپنیز کے مابین ریئر ارتھ منرلز اور قیمتی دھاتوں پر بڑا معاہدہ ہوگیا

پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان کی پہلی نجی کمپنی ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن نے امریکی کمپنی نووا منرلز کے ساتھ ریئر ارتھ منرلز اور قیمتی دھاتوں پر معاہدہ کرلیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو امریکا میں بھیج کر معدنیات کے شعبے میں تربیت بھی دی جائے گی۔ ہیمالین […]

پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے گئے

الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غنویٰ بھٹو پارٹی کی چیئرپرسن، موسیٰ سعید وائس چیئرمین اور ڈاکٹر غلام حسین پارٹی کے سیکرٹری جنرل […]

عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا […]

بچی کے لالی پاپ دینے پر ڈاکو کا دل پگھلنے والی ویڈیو کی حقیقت 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو نے ڈکیتی ترک کردی اور پیسے لوٹا کر واپس چلا گیا۔ تاہم تحقیقات اور ریورس سرچ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک ڈرامائی/اسکرپٹڈ ریکارڈنگ ہے، جسے کانٹینٹ کریئٹرز نے سوشل […]

پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت

پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجدِ اقصیٰ میں قابض اسرائیلی افواج اور انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں بار بار دھاوے، نمازیوں کو ہراساں کرنے اور فلسطینی عوام کے خلاف […]

یادگار فلم ’’شعلے‘‘ آئندہ ماہ نئے اختتام کیساتھ دوبارہ ریلیز ہوگی

بالی ووڈ کی کلاسک فلم شعلے آئندہ ماہ 2 دسمبر کو بھارت بھر کے سینما گھروں میں نئے اختتام کے ساتھ دوبارہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔  1975 میں ریلیز ہونے والی یہ بالی ووڈ فلم اپنی شاندار کہانی، یادگار ڈائیلاگز اور مضبوط کرداروں کی وجہ سے آج بھی شائقین کے دلوں میں […]

کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ 

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی  ایس ایم ٹی […]