کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، امریکی جریدے فوربز کی تازہ فہرست کے مطابق رونالڈو مسلسل تیسرے سال دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار پائے۔ فوربز کے مطابق سعودی کلب النصر جوائن کرنے کے بعد رونالڈو کی مجموعی سالانہ آمدنی 275 ملین ڈالر […]

روبوٹ نے روبک کیوب حل کرنے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

امریکا کی پرڈیو یونیورسٹی کے انجینئرنگ طلبا نے ایک حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے، جس کے تحت ان کے تیار کردہ روبوٹ نے صرف 0.103 سیکنڈ میں روبک کیوب حل کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ یہ وقت انسانی آنکھ کی جھپک سے بھی تیز ہے، جو عام طور پر 200 سے […]

راولپنڈی: سیاسی و عسکری قیادت کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد

صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عثمان […]

لاہور: ڈمپر حادثے پر ایل ڈبلیو ایم سی کا ایکشن، نجی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ

باغبانپورہ میں پیش آنے والے افسوسناک ڈمپر حادثے کے بعد لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے فوری ایکشن لیتے ہوئے حادثے میں ملوث پرائیویٹ کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ڈمپر شادمان سے کچرہ اٹھا کر لکھو ڈیر ڈمپ سائٹ کی جانب جا رہا تھا […]

پشاور ہائیکورٹ: ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی رہائی کیلئے دائر درخواستیں خارج

پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا مکمل ہونے پر 382 بی کا فائدہ دے کر رہا کرنے کی دائر درخواستیں خارج کردیں جبکہ عدالت نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کا سزا مکمل ہونے پر رہائی کے لیے پشاور […]

وزیراعظم کا برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے درآمدی محصولات (ٹیرِف) میں بتدریج مگر […]

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات جاری

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات دفتر خارجہ میں جاری ہیں۔ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار جبکہ برطانیہ کی نمائندگی برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے کر رہے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ اپنے اپنے اعلیٰ سطحی وفود کی قیادت کر رہے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے دفتر خارجہ […]

عمران خان کے پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی لاہور کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں […]

سینیٹ اجلاس: شاندار فتح پر افواجِ پاکستان کو خراج تحسین

سینیٹ اجلاس میں بھارتی جارحیت، پاکستانی افواج کی شاندار کامیابی، قومی اتحاد سمیت دیگر اہم امور پر اظہارِ خیال کیا گیا۔ سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے دوست ممالک پر فخر ہے جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ ہمیں اپنی بہادر افواج اور میڈیا […]

میچل اسٹارک کا آئی پی ایل کیلئے بھارت جانے سے انکار

آئی پی ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت دوبارہ جانے سے انکار کردیا۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹل کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے بقیہ میچز کے لیے اپنی عدم دستیابی ظاہر کردی ، فاسٹ […]