غزہ میں اسرائیلی حملے میں فلسطینی نوجوان سائیکل سوار بال بال بچ گیا

اسرائیلی فضائی حملوں سے تباہ حال غزہ میں ایک ہولناک منظر اُس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا جب ایک فلسطینی نوجوان سائیکل سوار فضائی بمباری کے دوران بال بال بچ گیا۔ الجزیرہ نے واقعے کی ویڈیو جاری کردی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا […]

میئر کراچی ٹاون میونسپل کارپوریشنز سے ناراض، وزیربلدیات کو شکایتی خط لکھ دیا

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے درمیان مختلف یوٹیلٹی اداروں کی طرف سے دئے گئے روڈ کٹنگ چارجز کے استعمال پر تنازع سامنے آگیا۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو شکایتی خط لکھ دیا۔ کہتے ہیں سڑکوں کی کھدائی کے بدلے روڈ کٹنگ چارجز کی مد میں رقم […]

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ

پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کی جانب سے 27 […]

کراچی میں چند ملی میٹر بارش نے پول کھول دیا، ایم کیو ایم کی تنقید پرسندھ حکومت کا ردِ عمل

چند ملی میٹر بارش نے سندھ حکومت کےدعوؤں کی قلعی کھول دی، ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا ہے ٹوٹی سڑکیں تالاب، گلیاں ندی نالے بن گئیں، عوام سوال کرتے ہیں اٹھارویں ویں ترمیم کے بعد حاصل اختیارات کا کیا فائدہ ہوا؟ ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید نے کہا کراچی کوتباہ کرنے […]

پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع، کون اِن اور کون آؤٹ ہوگا؟

دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیے جانے امکان ہے، پاکستان نے بنگلہ دیش میں 3 ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کی تیاریاں […]

سندھ امپلائز الائنس کے سندھ حکومت سے مذاکرات ناکام

کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے سندھ امپلائز الائنس کے صوبائی حکومت سے مذاکرات ناکام ہوگئے، مظاہرین کی ریڈزون جانے کی کوشش لیکن پولیس نے مظاہرین کو فوارہ چوک پر روک لیا، پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ ،واٹر کینن کے استعمال سے 7 اساتذہ زخمی ہوگئے۔ کراچی پریس کلب کے باہر سندھ […]

پنجاب میں مرغی پال اسکیم، بے ضابطگیوں کی انوکھی مثال سامنے آ گئی

غریب عوام کے نام پر ملنے والی مرغیاں 16 سے 20 گریڈ کے افسران نے بھی ہتھیالیں۔ پنجاب حکومت کی مرغی پال اسکیم کی آڈٹ رپورٹ میں بڑی کرپشن بے نقاب ہو گئی۔ پنجاب حکومت کی گھریلو مرغبانی اسکیم میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ اسکیم کا مقصد غریب اور دیہی خواتین کو مرغیاں […]

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ماہ جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری […]

بھارتی آبی جارحیت: کیا چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھے گی؟

بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی، سلال ڈیم سمیت چشمہ اور تربیلا کے اسپیل ویز کھول دیے گئے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق اگلے 24 سے 48 گھنٹے نچلے علاقوں کے لیے نازک ثابت ہو سکتے ہیں، مون سون کے پہلے اسپیل […]

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، مگر کتنا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا ایک بار پھر ساڑھے 3 لاکھ اور 10 گرام 3 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے […]