کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ آپ کے تولیےوقت کے ساتھ ساتھ سخت اور کھردرے ہو جاتے ہیں؟ خاص طور پر جب نہانے کے بعد تولیہ استعمال کرتے ہیں تو وہ بالکل ایسا لگتا ہے جیسے کسی کھردری چیز سے جسم کو رگڑ رہے ہوں۔ تولیوں کا نرم اور ملائم رہنا بہت ضروری ہے اور جب یہ کھردرے ہو جائیں تو ہمیں شدید تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔
تولیے کھردرے ہو سکتے ہیں کیونکہ دھونے کے دوران صابن، جلد کے مردہ خلیات اور پانی میں موجود معدنیات کپڑوں میں جمنے لگتے ہیں۔ ان کی وجہ سے تولیے کا کپڑا سخت اور کھردرا ہو جاتا ہے، جس سے تولیہ نرم ہونے کے بجائے زیادہ رگڑنے والا محسوس ہوتا ہے۔
چینی کے جار میں چیونٹیاں؟ انہیں کیسے روکا جائے؟ جانیں مؤثر حل
خوش قسمتی سے، اس کا حل بہت آسان ہے اور آپ کو خاص طور پر کوئی مہنگا پروڈکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو چاہیے صرف دو قدرتی اجزاء: سرکہ اور امونیا
سرکہ: سرکہ ایک قدرتی معجزاتی پروڈکٹ ہے، جو نہ صرف تولیوں سے معدنیات اور صابن کے ذرات کو نکالتا ہے بلکہ یہ کپڑے کو نرم بھی کرتا ہے۔
صحت بخش کیلا خالی پیٹ کیوں نقصان دہ بن جاتا ہے؟
امونیا: امونیا کا کام یہ ہے کہ وہ ڈٹرجنٹ کو تولیے کے کپڑے سے چپکنے سے روکتا ہے، تاکہ وہ بہتر طریقے سے دھل سکے۔
استعمال کا طریقہ
سب سے پہلے، تولیوں کو زیادہ درجہ حرارت پر دھوئیں۔
اس کے بعد، اپنی واشنگ مشین میں ایک کپ سرکہ اور تھوڑا سا امونیا ڈالیں اور پھر اپنی معمول کی مقدار میں ڈٹرجنٹ ڈالیں۔
سرکہ اور امونیا دونوں مل کر تولیوں کے کپڑے سے تمام باقیات اور معدنیات کو دور کر دیں گے اور آپ کے تولیوں کو دوبارہ نرم اور ملائم بنا دیں گے۔
نرم کرنے والے (سوفٹنر) کا استعمال نہ کریں
اگرچہ بہت سے لوگ تولیوں کو نرم کرنے کے لیے سوفٹنر استعمال کرتے ہیں، لیکن یہ اتنا مؤثر نہیں ہوتا۔ دراصل، سوفٹنر میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو تولیوں کو نرم کرنے کے بجائے ان کے کپڑے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ سرکہ اور امونیاک کا قدرتی حل استعمال کریں۔
اب آپ کے پاس ایک قدرتی اور سستا حل ہے جو آپ کے تولیوں کو دوبارہ نرم اور خوشگوار بنا دے گا۔ تو اگلی بار جب آپ ک تولیے کھردرے محسوس ہوں توسرکہ اور امونیا کا یہ آسان ٹوٹکہ آزما کر دیکھیں اور اپنے تولیوں کو دوبارہ پھولوں کی طرح نرم محسوس کریں۔