امریکا میں تربیتی پرواز کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

امریکی ریاست مشی گن میں تربیتی پرواز کے دوران ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ نے طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے بحفاظت خود کو باہر نکال لیا۔

امریکی ریاست مشی گن میں تربیتی پرواز کے دوران ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ نے طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے بحفاظت خود کو باہر نکال لیا۔

حادثے کے بعد طیارے کے ملبے سے خطرناک کیمیکل خارج ہونے پر قریبی علاقے کے شہریوں کو عارضی طور پر گھروں سے باہر نکال دیا گیا۔

حکام کے مطابق پائلٹ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا اور اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ایف 16 طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، تاہم حادثے کی وجوہات اور طیارے کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

Related posts