‘ٹینٹ پیگنگ پاکستان نے ورلڈ کپ کیلئے کوالفائی کر لیا
دبئی(مشتاق اعوان)ورلڈ کپ کوالیفائر میں پانچ ممالک (پاکستان، عمان، قطر، امریکہ اور ازبکستان) کے درمیان مقابلہسلطنت آف عمان میں ہوا؛ پاکستان نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی اور اردن میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔ صغیر زرگر نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے تصور عباس نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ناصر گوونس نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ‘ٹینٹ پیگنگ’ (tent pegging) کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ تمام پوزیشنز مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیتیں۔




