بھارتی ہٹ دھرمی، محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار

بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیئن کرکٹ کونسل کے سربراہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایما پر ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔

دوسرئ جانب ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے۔

اُدھر دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انعامی تقریب تاخیر کا شکار بھی ہوئی۔ اس دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اسٹیڈیم پر موجود رہے۔

 

Similar Posts