بانی پی ٹی آئی کو نواز شریف اور زرداری کی طرح اپنی نہیں، کارکنوں کی فکر ہے، بیرسٹر سیف

0 minutes, 0 seconds Read

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نواز شریف اور زرداری کی طرح اپنی ذات کی نہیں، بلکہ کارکنوں کی فکر ہے۔ کہا حقیقی اور جعلی رہنماؤں میں یہی فرق ہوتا ہے، پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے اسی جذبے پر فدا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین کی ہدایات پر ہماری قیادت عید پی ٹی آئی کارکنوں کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ گزار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین بھی پابندِ سلاسل ہیں، مگر اُن کی فکرکارکنوں کے لیے ہے، انہیں نواز شریف اور زرداری کی طرح اپنی ذات کی فکر نہیں، حقیقی اور جعلی رہنماؤں میں یہی فرق ہوتا ہے۔

وفاق کا فنڈ روکنے سے ضم شدہ اضلاع میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک عظیم لیڈر ہیں، بانی چیئر مین بھی پابندِ سلاسل ہیں مگر اُن کو کارکنوں کی فکر ہے، ملک کا عظیم لیڈر اپنی فکر سے آزاد اور کارکنان کی فکر میں مگن ہے۔

بیرسٹر سیف نے حنیف عباسی کے بیان کو ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری نے ہمیشہ کارکنوں کو مشکل میں چھوڑ کر فرار ہونے میں عافیت سمجھی۔ تاہم بانی پی ٹی آئی نے ایسا نہیں کیا۔

بیرسٹر سیف نے نواز شریف کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر سوالات اٹھا دیے

مشیر اطلاعات نے کہا کہ بانی چیئرمین جعلی حکومت کے جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوکرعوام کے درمیان ہوں گے، پی ٹی آئی کے تمام قیدی بھی جلد رہا ہوکر حقیقی آزادی کا مشن آگے لے کر جائیں گے۔

Similar Posts