مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات جاری

وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات جاری ہے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات وزیر اعظم کی دعوت پر ہو رہی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہو گی۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس روانگی سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔

جے یو آئی کے وفد میں سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش، مولانا لطف الرحمان، اور سینیٹر کامران مرتضی شامل ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی جو اُنہوں نے قبول کی تھی۔

Related posts