سندھ کے سینئر وزیر کا ایم کیو ایم کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چینلج

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چینلج کردیا اور کہا کہ میں بھی دوبارہ لڑتا ہوں۔ پتہ چل جائے گا عوامی مینڈیٹ کس کے پاس ہے۔ ایم کیوایم نے ماضی میں ہزاروں ماؤں کی گود اجاڑیں۔ ایم کیو ایم کو ایک بار پھر نفرت کی سیاست کرنے نہیں دیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ متحدہ نے کچھ دنوں سے حکومت سندھ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی آپریشن میں کردار ادا کرنے والے پولیس جوانوں کو چن چن کر شہید کیا گیا، آپ نے ماضی میں ہزاروں لوگوں کا قتل کیا، ہزاروں ماؤں کی گودیں اجاڑیں۔

غیر قانونی ڈمپرز، بے ہنگم تعمیرات، 15 سال سے کے فور منصوبہ نامکمل ہے، خالد مقبول صدیقی

سینئر وزیر نے کہا کہ متحدہ کو کس نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں، شکست کے خوف کی وجہ سے یہ لوگ بلدیاتی انتخابات سے بھاگے تھے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ مصطفی کمال نے خالد مقبول صدیقی کے لئے جو زبان استعمال کی وہ دہرا نہیں سکتا، حکومت سندھ نے کراچی میں متعدد ترقیاتی کام کیے ہیں۔

Similar Posts