کراچی کے ٹرانسپورٹرز کا احتجاج کی صورت میں 16 اپریل کو سڑکوں پر آنے کا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے 10 اور 12 اپریل کو احتجاج کی صورت میں 16 اپریل کو سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں حادثات صرف کراچی میں نہیں ہو رہے لاہور،پشاور سمیت پورے ملک میں ہورہے ہیں۔

لیاقت محسود نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 10 اور 12 اپریل کو احتجاج کی صورت میں 16 اپریل کو سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ حادثات صرف کراچی میں نہیں ہو رہے لاہور، پشاور سمیت پورے ملک میں ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جو شرارت کراچی میں ہو رہی ہے وہ کہیں اور نہیں ہو رہی ۔ ایک ڈمپر 3 سے ساڑھے 3 کروڑ کا ہے،
جو آدمی اتنی محنت سے کام کر کے پیسے کمائے وہ نشہ کہاں سے کرے گا۔

لیاقت محسود نے مزید کہا کہ ہم نے 400 لوگوں کو حادثات کے بعد معاوضہ دیا ہے۔

Similar Posts