کراچی کے علاقے ڈیفینس میں غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کا حملہ ، توڑ پھوڑ کر دی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں ڈیفینس خیابان اتحاد سگنل پر غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد نے حملہ کرنے کے بعد فوڈ چین ریسٹورنٹ پر توڑ پھوڑ شروع کردی۔

ڈیفینس خیابان اتحاد سگنل پر غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کے حملے کے بعد ہنگامہ آرائی پر پولیس کی نفری طلب کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام پر جاری ظلم کے معاملے پر مشتعل افراد نے غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملہ کیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی ، نجی ریسٹورینٹ کا مرکزی شیشہ توڑ دیا، موقع سے شیشہ توڑنے والے ایک شخص کو ہتھوڑے سمیت حراست میں لیا ہے۔

مہزور علی کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

Similar Posts