غیر ملکی صدر کی آمد، فرانسیسی اہلکار بے ہوش ہوکر گر پڑا

پیرس کے ایلیزی پیلس میں سلوواکیہ کے صدر پیٹر پیلیگرینی کی آمد کے موقع پر اعزازی دستے کا ایک اہلکار اچانک بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے ایلیزی پیلس میں سلوواکیہ کے صدر پیٹر پیلیگرینی کی آمد کے موقع پر اعزازی دستے کا ایک اہلکار اچانک بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کے فوراً بعد اہلکار کی مدد کے لیے حکام کو ہدایات جاری کردیں۔

یہ واقعہ بدھ 11 نومبر کو اس وقت پیش آیا جب سلوواک صدر پیٹر پیلیگرینی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے لیے صدارتی محل پہنچے۔

واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اعزازی دستے کا اہلکار ہاتھ میں تلوار تھامے کھڑا تھا کہ اچانک زمین پر گر پڑا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اہلکار کے بے ہوش ہونے کی وجہ کیا تھی۔

اس وقت صدر میکرون سلوواک صدر کے استقبال کے لیے اہلکار کے قریب ہی موجود تھے۔ واقعہ پیش آتے ہی وہ اس کی جانب بڑھے اور حکام کو ہدایت کی کہ اہلکار کو فوری طور پر ضروری طبی امداد فراہم کی جائے۔

صدر میکرون کی ہدایت پر حکام نے اہلکار کو زمین سے اٹھایا اور وہاں سے لے گئے۔

Related posts