پہلگام پروپیگنڈے کی ناقص بین الاقوامی کوریج پر بھارتی میڈیا صدمے سے دوچار

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کے نام نہاد فالس فلیگ آپریشنز اب دنیا بھر میں تماشے کا روپ اختیار کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلگام کا حالیہ فالس فلیگ ڈرامہ بھی بھارت کے پرانے، گھسے پٹے ہتھکنڈوں کا تسلسل ہے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر ڈال دیا گیا، مگر دنیا اب بھارت کی چالاکیوں سے اچھی طرح واقف ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بار بین الاقوامی میڈیا نے پہلگام واقعہ کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی۔ یورپی، امریکی اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ نے اسے محض ایک خبر کے طور پر رپورٹ کیا، جس نے بھارتی شہریوں اور ابلاغی نمائندوں کو ہیجان میں مبتلا کر دیا۔ معروف بھارتی صحافی برکھا دت نے بھی اعتراف کیا کہ پہلگام واقعے کی ناقص بین الاقوامی کوریج نے انہیں صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

پہلگام حملہ: پاکستانی ہندوؤں کے ویزے منسوخی سے متعلق بھارت کا وضاحتی بیان جاری

ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ بھارت اپنے فالس فلیگ آپریشنز سے نہ صرف پاکستان پر الزام دھرتا رہا ہے بلکہ اپنی ہی عوام کو دھوکہ دیتا آیا ہے۔ 2000 میں چٹی سنگھ پورہ قتل عام کے بعد بھی لشکرِ طیبہ پر الزام لگایا گیا تھا، مگر بعد میں بھارتی آرمی کے جنرل کے ایس گل نے خود اپنی فوج کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ افضل گورو کی پھانسی کے بعد بھارتی عدالتوں نے اعتراف کیا کہ ثبوت ناکافی تھے اور انہیں ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج کا کسانوں کو 48 گھنٹے میں سرحدوں پر موجود کھیت خالی کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا، جہاں پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھارت نے اپنے آٹھ سو سے زائد فوجیوں کی قربانی دی، مگر حملے کی کوئی معتبر رپورٹ آج تک منظرعام پر نہ آ سکی۔ 2007 کے سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں بھی ابتدا میں پاکستان پر الزام دھرا گیا، لیکن بعد میں شواہد نے ثابت کیا کہ آر ایس ایس اور ابھینو بھارت جیسے انتہاپسند گروہ اور بھارتی فوجی افسران اس سانحے میں براہ راست ملوث تھے۔

2017 میں پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھی بھارتی وزیر دفاع کی جھوٹی کہانیاں دنیا کے سامنے آ گئیں۔ این آئی اے کے سابق افسر ستیش ورما نے انکشاف کیا کہ یہ حملہ بھی پاکستان کو بدنام کرنے کی گھٹیا کوشش تھی۔

بھارت نے بنگلہ دیش کا پانی بند کرنے کی بھی دھمکی دے دی

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی سرکار کی سازشی سیاست اب پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزارت خارجہ کے بیانات اس کا کھلا ثبوت ہیں۔ دنیا جان چکی ہے کہ بھارتی ایجنسیاں خود دہشتگردی کروا کر پاکستان پر الزام لگاتی رہی ہیں۔ آج بھارت کی گرتی ساکھ، جھوٹے پروپیگنڈے اور مکاریوں کا پردہ پوری دنیا کے سامنے چاک ہو چکا ہے، اور مودی سرکار بین الاقوامی سطح پر شدید سبکی کا شکار ہے۔

Similar Posts