13

سعودی عرب میں گاڑیوں کی خریداری پر انشورنس پیکج بھی

سعودی عرب میں گاڑیوں کی خریداری پر انشورنس

سعودی عرب میں گاڑیوں کی خریداری پر انشورنس پیکج بھی فراہم کیا جاتا ہے اسی ضمن میں سعودی سینٹرل بینک(ساما) نے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ساما نے گاڑیوں کے انشورنس پیکج کے ان امور پر روشنی ڈالی ہے جو پیکج کا حصہ نہیں ہوتے جیسے کہ انشورنس کی انتہائی حد سے زیادہ نقصان پر کمپنی انشورنس کرانے والے کی گاڑی کے نقصانات کی متحمل نہیں ہوگی، گاڑیوں کے استعمال کے مقاصد کی خلاف ورزی پر بھی کمپنی کا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔

سعودی سینٹر بینک کا کہنا ہے کہ اگر کچے راستوں پر ڈرائیونگ سے گاڑی کو نقصان پہنچا، ریس میں حصہ لینے سے نقصان ہوا، سگنل توڑنے، مخالف سمت میں گاڑی چلانے سے نقصان ہوا تو ان صورتوں میں بھی انشورنس کمپنی کسی بھی نقصان کی متحمل نہیں ہوگی، یہ پیکج قوانین کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔

 ساما نے بتایا کہ گاڑیوں کی مکمل انشورنس دستاویز کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کمپنی انشورنس کرانے والے کو انشورڈ گاڑی کو پہنچنے والے نقصانات کا معاوضہ فراہم کرے گی۔

 گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کیلئے اہم خبر آگئیعلاوہ ازیں اشورڈ گاڑی سے دوسرے کو ہونے والے نقصان کی تلافی اور متاثرہ گاڑی کا نقصان بھی کمپنی برداشت کرے گی بشرطیکہ حادثے کا ذمہ دارانشورنس کرانے والا ہو۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں