سابق افغان فاسٹ بولر شاپور زادران انتقال کر گئے

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زادران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شاپور زادران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شاپور زادران کے انتقال پر پورا کرکٹ حلقہ سوگوار ہے۔ بورڈ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ سے متعلق اعلان اہلِ خانہ کی مشاورت سے…

Read More

بھارت: ممبئی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، 15 افراد ہلاک

بھارت کے شہر ممبئی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں مون سون کی شدید بارشوں کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث ریاستی دارالحکومت ممبئی سمیت مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے، جبکہ گزشتہ تین سے چار روز کے دوران بارش سے متعلق مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق تازہ ترین…

Read More

حماس کا غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان

حماس نے غزہ میں تقریباً دو دہائیوں سے قائم اپنی حکومت کو تحلیل کرتے ہوئے انتظامی اختیارات ’نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ (ٹیکنوکریٹ کمیٹی) کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اقتدار کی پُرامن منتقلی کو یقینی بنانا اور اسرائیل کو جارحیت جاری رکھنے کے لیے درکار جواز کو ختم کرنا ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کے زیرِانتظام سرکاری میڈیا آفس کے مطابق حکومت کی ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ محمد الفرا نے باضابطہ طور پر اپنا…

Read More

زیارت میں دہشتگردوں کا حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں نے پولیس پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں نو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات سے ہی دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا اور ہمارے بہادر اہلکار رات بھر…

Read More

بیلجیم کے فٹبالر کا ڈونلڈ ٹرمپ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

فیفا ورلڈ کپ2026 کے ایک اہم میچ میں بیلجیم نے امریکہ کو 1-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ اس میچ کے بعد بیلجیم کے مشہور کھلاڑی رومیللو لوکاکو کا ایک خاص انداز میں ڈانس کرنا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے، جسے لوگ امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل کہہ رہے ہیں۔ میچ سے پہلے ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا جب امریکہ کے اہم کھلاڑی فولارن بالوگن پر پچھلے میچ میں ریڈ کارڈ ملنے کی وجہ سے پابندی لگی تھی، جس…

Read More

سفارش بھی کام نہ آئی؛ ٹرمپ کے چہیتے کھلاڑی کی واپسی کے باوجود امریکا ورلڈ کپ سے باہر

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارش پر امریکی فٹبالر کا ریڈ کارڈ معاف کیے جانے کے باوجود بیلجیم نے امریکا کو فیفا ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔ فیفا پر الزام ہے کہ اس نے سیاسی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوے بالوگن کا ریڈ کارڈ معاف کیا۔ تاہم، پابندی ختم ہونے کے بعد جب بالوگن میدان میں اترے، تب بھی وہ اپنی امریکی ٹیم کو بیلجیم کے ہاتھوں چار ایک کی عبرتناک ہار سے نہ بچا سکے اور امریکہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ فیفا کے صدر انفینٹینو نے ایک بیان…

Read More
کھیل 

اسپین سے شکست کے بعد پرتگال فٹبال ورلڈ کپ سے باہر، رونالڈو آنسو نہ روک سکے

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ اس شکست کے ساتھ ہی پرتگال کے مایہ ناز اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ کیریئر بھی اختتام کو پہنچ گیا۔ امریکا کے شہر آرلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور مقررہ 90 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ تاہم دوسرے ہاف کے…

Read More

سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، وہیں کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، ندی نالوں میں طغیانی، بجلی کی فراہمی میں تعطل اور حادثات کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں مون سون کی پہلی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ ننگرپارکر، اسلام کوٹ، تھرکول، مٹھی، عمرکوٹ اور ڈانو دھاندل سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے…

Read More

رونالڈو یا میسی کو ٹیم سے باہر کریں تو کیسا لگے گا؟ ٹرمپ کی فیفا کے فیصلے پر انوکھی منطق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے امریکی فارورڈ فولارن بیلوگن کو دکھائے گئے متنازع ریڈ کارڈ پر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرنا تھا کیونکہ ان کے خیال میں یہ فاؤل نہیں تھا۔ اوول آفس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے فیفا صدر سے صرف اتنا کہا تھا کہ بالوگن کو دکھائے گئے ریڈ کارڈ کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ…

Read More

پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے افغان طالبان رجیم کے زیرِتسلط علاقوں سے حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے اعلیٰ ترین فورم نے سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بھارت کے بیانات کا نوٹس لیا اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے تعمیری کردار پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)…

Read More