اسامہ بن لادن کس بھارتی گلوکارہ کے دیوانے تھے؟ ان کے کمپیوٹر سے نکلا؟

0 minutes, 0 seconds Read

القاعدہ کے بانی اور بدنام زمانہ دہشت گرد اسامہ بن لادن، جو 11 ستمبر 2001 کے امریکہ میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، 2 مئی 2011 کو ایبٹ آباد، پاکستان میں امریکی اسپیشل فورسز کے ایک خفیہ آپریشن میں مارا گیا تھا۔ یہ آپریشن اس وقت کے امریکی صدر براک اوباما کے حکم پر سی آئی اے نے انجام دیا تھا۔

امریکی فوجی یونٹ نے ایبٹ آباد میں بن لادن کے محفوظ ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے انہیں کئی اہم شواہد ملے، جن میں ایک کمپیوٹر بھی شامل تھا۔ حیران کن طور پر، اس کمپیوٹر میں بھارتی فلموں کے درجنوں گانے موجود تھے، جنہیں زیادہ تر اُدِت نارائن، کمار سانو اور الکا یاگنک نے گایا تھا۔

اسامہ بن لادن کو مارنے والے امریکی فوجی نے چرس کا کاروبار شروع کر دیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسامہ بن لادن بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کے گانوں کے بہت بڑے مداح تھے۔ ان کے کمپیوٹر سے الکا یاگنک کے 100 سے زائد گانوں کی ریکارڈنگز برآمد ہوئیں۔

قصہ اس گھڑی کا جو اسامہ بن لادن نے پاکستانی صحافی کو دی

اس انکشاف پر ردعمل دیتے ہوئے الکا یاگنک نے ایک انٹرویو میں کہا، ’اس میں میری کیا غلطی ہے؟ اسامہ بن لادن چاہے جو بھی تھا، مگر اس کے اندر ایک چھوٹا سا فنکار بھی چھپا ہوا ہوگا۔ اگر اسے میرے گانے پسند تھے تو یہ اچھی بات ہے، نا؟‘

ایک غلطی پر اسامہ بن لادن کا بیٹا فرانس سے ملک بدر

بن لادن کے کمپیوٹر میں موجود گانوں میں ”اجنبی مجھ کو اتنا بتا“ (فلم: پیار تو ہونا ہی تھا)، ”دل تیرا عاشق“ (فلم: دل تیرا عاشق) اور ”تو چاند ہے پونم کا“ (فلم: جانے تمنا) جیسے مقبول نغمے شامل تھے۔

یاد رہے کہ اسامہ بن لادن 2001 میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے تباہ کن حملے کا مرکزی کردار کہا جاتا ہے، جس میں ہزاروں بے گناہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

Similar Posts