پنجاب حکومت کا جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی کا فیصلہ

حکومتِ پنجاب نے شہریوں کی نجی زندگی اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے جاسوسی میں استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت خفیہ کیمروں اور ریکارڈنگ آلات سے لیس عینکوں، پین، گھڑیوں اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی ہوگی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکومتِ پنجاب کے اس فیصلے کا مقصد خفیہ نگرانی کے ذریعے شہریوں کی نجی زندگی میں مداخلت روکنا اور خواتین اور بچوں…

Read More

آئی بی اے کراچی میں تدریسی سمپوزیم، اے آئی کے تعلیمی کردار پر غور

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی نے آغا خان یونیورسٹی اور حبیب یونیورسٹی کے اشتراک سے سالانہ تدریسی و تعلیمی سمپوزیم 2026 کا انعقاد کیا، جس میں اعلیٰ تعلیم میں مصنوعی ذہانت کے مواقع، چیلنجز اور تدریس کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی بی اے کراچی کے مین کیمپس میں منعقدہ سمپوزیم کا عنوان ’’تدریس میں مصنوعی ذہانت کا کردار‘‘ تھا، جس میں کراچی، ملک کے دیگر شہروں اور بیرونِ ملک سے تعلیمی رہنماؤں، اساتذہ، محققین اور تدریسی ماہرین نے شرکت کی۔ تقریب کے افتتاحی…

Read More

سعودی عرب کے دفاع کے لیے سہہ ملکی اجتماعی ردعمل دیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت یا مقدس اسلامی مقامات کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی انتظام کے تحت اجتماعی ردعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس انتظام کا مقصد کسی ملک کے خلاف جارحیت کرنا نہیں بلکہ ممکنہ حملوں کی روک تھام، مشترکہ…

Read More

ریاض ایئرپورٹ پر حملوں میں 17 پاکستانی زخمی ہوئے

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے دو حملوں میں 17 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے، جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں سے 15 کو اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جبکہ دو تاحال زیرِ علاج ہیں۔ پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر 10 اکتوبر کو ہونے والے پہلے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں متعدد افراد متاثر ہوئے تھے، جن میں پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ ذرائع کے…

Read More

پشاور اسکول سانحہ: نامزد ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی، 3 گھر چھوڑ کر فرار

دیر کالونی اسکول سانحے کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی تعداد چار ہوگئی ہے، جبکہ اسکول مالک کے علاوہ تین دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کے ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد تینوں مزید ملزمان اسکول مالک کے مبینہ پارٹنرز ہیں، جو گھر چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحے سے متعلق درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں…

Read More

میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہ ملی تو عدالت سے رجوع کریں گے: جبران ناصر

میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن کی رپورٹ سندھ کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں کی گئی، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کی جانب سے رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس منگل کو شیڈول ہے، جس میں میر رضا عدالتی کمیشن کی رپورٹ سے متعلق فیصلہ کیا جانا ہے، تاہم 16 اکتوبر کو جاری کیے گئے اجلاس کے ایجنڈے میں رپورٹ کا معاملہ شامل نہیں ہے۔ میر رضا کے وکیل جبران…

Read More

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا ڈرافٹ تیار، گورنر کو ارسال

خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے اور سیکیورٹی چیلنج الاؤنس کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا جب کہ پولیس تنخواہوں میں اضافے کا ڈرافٹ گورنر فیصل کریم کنڈی کو ارسال کردیا گیا ہے۔ ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اضلاع، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ ریجن سمیت تمام ضم شدہ اضلاع کے پولیس اہلکاروں کے لیے بنیادی تنخواہ کا 120 فیصد سیکیورٹی چیلنج الاؤنس دیا جائے جب کہ ڈرافٹ میں دیگر آباد اضلاع کے پولیس اہلکاروں کے لیے بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد اور ہزارہ ریجن کے پولیس اہلکاروں…

Read More

اپوزیشن دہشت گردی کے خلاف وفاق کا ساتھ دے تو ایمرجنسی ختم ہوسکتی ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کو تیار نہیں تاہم پیپلز پارٹی دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، اپوزیشن دہشت گردی کے خلاف وفاق کا ساتھ دے تو ایمرجنسی ختم ہوسکتی ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوں گے۔ سانحہ کارساز کے 19 برس مکمل ہونے پر کراچی میں یادگار شہدا پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ…

Read More

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے: وزارتِ اطلاعات

پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے شمالی امریکا میں قائم ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی جانے والی ان اطلاعات کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی بحریہ کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اس قسم کے پوسٹس کا مقصد محض عوامی سطح پر سنسنی،…

Read More

سرحد پار سے فائرنگ پر پاک فوج کا جواب: متعدد طالبان اہلکار ہلاک، افغان بیس کیمپ اور کئی چوکیاں تباہ

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی مبینہ بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان اہلکاروں کے ہلاک ہونے اور ان کے ایک بیس کیمپ کے مکمل تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوزگڑھی کے علاقوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ پیش آیا، جو دونوں جانب سے تاحال جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے مبینہ طور پر مسلح…

Read More