روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، 8 افراد ہلاک درجنوں زخمی
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر رات بھر ڈرونز اور میزائلوں سے شدید حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ روسی افواج نے جمعرات کی شب یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا، جس میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو کے مطابق حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ شہر بھر میں تقریباً تین درجن مقامات کو نقصان پہنچا۔…
Read More