دنیا کے 34 نئے امیر ترین افراد کون ہیں؟

امریکا کے امیر ترین افراد کی فہرست فوربز 400 میں 2026 کے دوران شامل ہونا پہلے کے مقابلے میں مزید مشکل ہوگیا ہے۔ اس سال اس فہرست میں جگہ بنانے کے لیے کم از کم 4.4 ارب ڈالر کی دولت درکار تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔ فوربز کے مطابق ٹیکنالوجی ، خاص طور پر اے آئی، اس اضافے کی بڑی وجہ بنی ہے۔ 2026 کی فوربز 400 فہرست میں 34 افراد پہلی مرتبہ شامل ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے صرف 14…

Read More

ایران کے معاملے پر اسرائیلی، امریکی اور عرب ممالک کے آرمی چیفس کی خفیہ ملاقات: امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور 8 عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام نے گزشتہ ہفتے جرمنی میں خفیہ ملاقات کی، جس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور 8 عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام نے گزشتہ ہفتے جرمنی میں خفیہ ملاقات کی، جس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق…

Read More

امریکی کمپنی کا پاکستان کے ساتھ ڈرونز خریداری کے معاہدے اور ابتدائی آرڈر موصول ہونے کا دعویٰ

امریکی ڈرون ساز کمپنی ’پاور یو ایس‘ کے شریک بانی بریٹ ویلیکووچ نے پاکستان کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے اور کمپنی کو ڈرونز کے ابتدائی آرڈر موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ بریٹ ویلیکووچ نے برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز اس اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے اور آرڈر موصول ہوا، تاہم سکیورٹی وجوہات اور معلومات کو خفیہ رکھنے کی پالیسی کے باعث انہوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کی نوعیت یا معاہدے کی مالی قدر کی تفصیلات بتانے…

Read More

ایران جنگ اور مہنگائی کا طوفان: امریکا نے تین سال بعد شرح سود بڑھا دی

امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث شرح سود میں ایک چوتھائی فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد شرح سود 3.75 سے 4 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ گزشتہ 3 سال سے زائد عرصے میں امریکی شرح سود میں پہلا اضافہ ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث تیل اور ایندھن کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور اس کے اثرات امریکی معیشت…

Read More

برطانیہ کی تجارتی تنظیموں کی پہلی بار اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت

برطانیہ میں 53 لاکھ سے زائد کارکنوں کی نمائندگی کرنے والی ٹریڈ یونینز کی مرکزی تنظیم نے اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ اور پابندیوں کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ٹریڈز یونین کانگریس نے بدھ کو جنوبی انگلینڈ کے شہر برائٹن میں ہونے والی اپنی سالانہ کانفرنس کے دوران قرارداد کے حق میں متفقہ طور پر ووٹ دیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب تنظیم نے فلسطینیوں کی قیادت میں چلنے والی بائیکاٹ، سرمایہ کاری واپس لینے اور پابندیوں کی تحریک بی ڈی ایس کی حمایت…

Read More

حوثیوں سے خفیہ رابطہ: امریکا کا یمن جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دینے سے انکار

امریکا نے یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے سعودی عرب کی فوجی مدد سے گریز کیا ہے، جبکہ امریکی حکام اور حوثی قیادت کے درمیان عمان میں براہِ راست ملاقات کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکی سفارت خانے میں حوثی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حوثیوں نے امریکا کو یقین دہانی کرائی کہ 2025 میں طے پانے والی جنگ بندی اب بھی برقرار ہے…

Read More

ایران جلد از جلد معاہدہ چاہتا ہے، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد از جلد اور شدت کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کرے گا یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران ایک ناکام ہوتی ہوئی ریاست ہے اور وہ امریکا کے ساتھ فوری طور پر معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔ ٹرمپ…

Read More

کانگو: اسکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر

مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو اسکولوں سمیت 300 گھر جل گئے، جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر 29 طلبا جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پہلے ایک گھر میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور قریبی دو اسکولوں سمیت دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر…

Read More

مدینہ منورہ میں یورینیئم کا بڑا ذخیرہ دریافت: 110 ملین ٹن خام معدنیات کی موجودگی کا انکشاف

مشرقِ وسطیٰ کی پیچیدہ اور کشیدہ سیاسی صورتِ حال کے دوران سعودی عرب نے مدینہ منورہ کے خطے میں یورینیئم اور دیگر معدنیات کے ایک بہت بڑے ذخیرے کی دریافت کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سترویں جنرل کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ کے قریب واقع جبل صاید پروجیکٹ میں کی جانے والی جیولوجیکل تحقیق اور دریافتوں سے تقریباً 110 ملین ٹن خام مال کی موجودگی کا…

Read More

آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان کے مذاکرات ملتوی؛ پیٹرولیم بحران کی نئی لہر

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور تیل کی نقل و حمل کے اہم راستوں پر حملوں کے بعد عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق ہونے والا اہم سفارتی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مسقط میں ہونے والے اس اجلاس میں آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو محفوظ بنانے اور ممکنہ معاہدوں پر بات چیت ہونا تھی، تاہم عمان کے وزیرِ خارجہ سید بدر البوسعیدی نے تصدیق کی ہے کہ یہ اجلاس تمام فریقین میں اتفاقِ رائے قائم کرنے…

Read More